اس کے مسائل زبانی معلوم کرلئے جائیں ۔
(۶) اگر حج کی گنجائش ہوتو حج کرنا پڑے گا اسی طرح گنجائش کی صورت میں عید کو صدقہ فطر اور بقرعید کو قربانی ضروری ہوگی ۔
(۷) اپنی بی بی بچوں کے حقوق ادا کرنا ہوں گے۔ ان کا یہ بھی دینی حق ہے کہ ان کو ہمیشہ شرع کے احکام بتلاتے رہو۔ آسان طریقہ اس کا پڑھے ہوؤں کے لئے یہ ہے کہ شب وروز میں تھوڑا سا کوئی وقت مقرر کے کے بہشتی زیور اول سے آخرتک اپنے گھروالوں کو پڑھ کر سنادیں اور سمجھادیں ۔ اور جب وہ ختم ہوجاوے پھر شروع کردیں ۔ جب تک ان کو مسائل خوب پختہ یاد نہ ہوجاویں سناتے رہیں ۔ اور ان پڑھ ایساکریں کہ جو بات دین کی کسی عالم سے سناکریں اس کو یا دکرکے گھروالوں سے ضرور کہہ دیا کریں ۔۱؎
اور یہ کام چھوڑنا پڑیں گے
اور یہ کام چھوڑنا پڑیں گے ، ڈاڑھی منڈانا، دارھی کاٹنا جبکہ چارانگل سے زاید نہ ہو، داڑھی چڑھانا، سرمیں چاند کھلوانا، کھڈی رکھانا۔ یا آگے سے منڈوانا، ٹخنوں سے نیچے پایجامہ پہننا، یالنگی باندھنا ۔ یا کرتہ چوغہ ٹخنوں سے نیچے لٹکانا یا عمامہ کا شملہ آدھی کمر سے نیچے چھوڑنا۔ یا کسم وزعفران کا رنگاہوا یا ناپاک رنگ کا رنگاہوا کپڑا پہننا یا ریشمی یا زری کا لباس چار انگل سے زیادہ خود پہننا یالڑکوں کو پہنانا ۔ یا کفار کا سالباس پہننا یامردوں کو چاندی کی انگوٹھی ایک مثقال یا زائد یا سونے کی انگوٹھی پہننا یا عورتوں کو کھڑاجو تا یا مردانہ لباس پہننا یا،یا باجہ دار زیور پہننا ، یا ایسا باریک یا چھوٹا کپڑا پہننا جس میں بدن کھلارہے ۔ کسی عورت یامرد کو بری نگاہ سے دیکھنا،یا عورتوں لڑکوں سے زیادہ میل جول رکھنا۔ مرد کو کسی نامحرم عورت کے پاس یا عورت کو کسی نامحرم مرد کے
------------------------------
۱؎ تربیۃ السالک ص۷۳ الامداد ۲۶ ص ۲۳۵