نیکوں اور بزرگوں کی صحبت کا فائدہ
حال۔ یاجو تدبیر حضور ارشاد فرمائیں عمل کروں ۔ اپنے خیال سے میں نے بظاہر یہ تدبیر کررکھی ہے کہ اپنے ہم خیال حضرات سے بکثرت ملتاہوں ۔ بلکہ سب سے زیادہ کثرت سے ۔۔۔۔۔۔ ملتارہتا ہوں ۔ اور وہاں پہونچ کر کسی قدر تشفی بھی ضرور ہوتی ہے ۔ اس لئے کہ وہ اکثر اوقات نیک ذکر اچھی باتیں فرماتے رہتے ہیں ۔ زیادہ تر آنجناب کی تصنیفات کا زیادہ شغل رہتا ہے۔ دوسرے یہ کہ دعوات عبدیت کے حصے مطالعہ میں بکثرت رکھتاہوں ۔ یہ تدبیریں مسکن۱؎ ضرور ہوتی ہیں ۔ یعنی تسکین توہوتی ہے ، لیکن بہت کم اب جوار شاد حضور ہوگا عمل کروں گا۔
تحقیق۔ ہاں یہ بہت اچھا معمول ہے لیکن خواجہ صاحب سے یا کسی اپنے ہم مشرب سے تنہائی میں ملئے، جب مجمع زیادہ ہوجاوے اٹھ جائیے ۔
راقم عارض ہے کہ اتفاق سے میرا کانپور جانا ہوگیا، اور یہ سب جواب میں نے زبانی کہہ دیئے جو بہت نافع ہوئے ۔۲؎
صحبت شیخ نافع ہے گوکام تھوڑاہو
حال:تخمینا بیس روز سے ایسی طبیعت کمزور ہے کہ معتدبہ محنت نہیں ہوسکتی۔ اتفاق سے میرے تمام مشاغل دینی ودنیوی سب کے سب دماغی ہیں ۔ اس لئے معدہ ودماغ دونوں میں فتور محسوس ہوتاہے ۔ اور بعض اوقات تکلیف ہوتی ہے ۔اسی وجہ سے عریضہ روانہ کرنے میں عرصہ مدید ہوگیا۔( یعنی تاخیر ہوگئی) خصوصاً ایسے وقت میں کہ بجائے حال کے بدحالی ہورہی ہے ۔ تاہم بالکل ترک نہیں کیا۔ غالباً تھانہ بھون برسات قریب الختم ہوگی۔ سرما کاموسم بھی شروع ہوگیا ہوگا۔ اس لئے تقاضائے طبیعت ہے کہ رخصت لے کر حاضر ہوں ۔ مگر وہاں حاضرہونے کے
------------------------------
۱؎ تسلی بخش سکون بخش ۲؎ تربیت السالک ص۵۰