اور کس کس ثمرہ کے مرتب ہونے کی آپ کو امید ہے ۔ میں بھی بے تکلف ظاہر کردونگا کہ کون کون باتیں ہونے والی ہیں اور کس کا ہونا مشکوک ہے ۔ پھر آپ کو اختیار ہوگا کہ خواہ اس دوکان سے اس متاع۱ ؎ کو خریدیں یا دوسری دوکان تلاش کریں ۔ اور مجھ کوبھی اختیار ہوگا کہ اس خریدا رکو اپنی دوکان پر بیٹھنے دوں یا آگے کو چلتا کردوں ۔اب بھی آپ کی سمجھ میں آیا کہ میں نے پہلی بار آپ سے بیعت سے انکارکردیا تھا اور اکثر لوگوں سے عذورکردیتا ہوں یہ اس کا سبب ہے ۔ تاکہ نہ طالب کو دھوکا ہونہ مجھ کو دھو کا ہو۔ گول مول قصہ میں جانبین کو بے مز گی ہوتی ہے بہت جلدجواب دیجئے اور اس جواب کے ساتھ یہ خط بھی بعینہ واپس کیجئے ۔ والسلام۲؎
طریق میں داخل ہوکر یہ کام کرنا پڑیں گے
طریقہ میں داخل ہوکر(یعنی بیعت ہونے یا اصلاحی تعلق قائم کرنے کے بعد) جو جوکام کرنے پڑیں گے۔ (ان کی تفصیل یہ ہے)
بہشتی زیور کے گیارہ حصے اول سے آخر تک ۔ ایک ایک حرف کر کے پڑھنے یا سننے پڑیں گے۔
(۱) اپنی سب حالتیں بہشتی زیور کے موافق رکھنا پڑیں گی۔
(۳) جو کام کرنا ہو اور اس کا جائز ناجائز ہونا معلوم نہ ہو،کر نے سے پہلے علما اہل حق سے پوچھنا پڑے گا، اور ان کے بتلانے کے موافق عمل کرنا ہوگا۔
(۴) نماز پانچوں وقت جماعت سے (مسجد میں ) پڑھنا ہوگی۔ البتہ اگر کوئی عذر شرعی ہوتوجماعت معاف ہے، اور اگر بلا عذر غفلت سے رہ جاوے ندامت کے ساتھ استغفار کرنا چاہئے ۔
(۵) اگر مال بقدر زکوٰۃ ہو تو زکوٰۃ دینا ہوگی۔ مسائل اس کے بہشتی زیور میں ملیں گے۔ اسی طرح کھیت اور اور باغ کی پیداوار میں دسواں بیسواں حصہ دینا ہوگا،
------------------------------
۱؎ سامان ۲؎ ص ۷۳ تربیۃ السالک ص۷۳ الامداد ۲۶ ص ۲۳۵