ہوتی ہے اور کسی کو محبت اور کسی کو حضور مع اللہ ہوتا ہے، اور ظہور اس کا اس کی استعداد کے موافق رہتا ہے۔۱؎
ولایت کا دینا پیر کے اختیار میں نہیں
سوال: کیا ولایت ایسی شے ہے کہ جس کو پیر چاہے یوں کہہ کرکہ تجھ کو امانت سو نپتا ہوں دے سکتا ہے؟
جواب: ولایت ایسی چیز نہیں ، بعض کیفیات میں ایسا ہوسکتا ہے ، جو کہ ولایت میں کچھ دخیل نہیں ۔۲؎
صاحب نسبت کی پہچان کا طریقہ
سوال:اہل اللہ اور صاحب نسبت کے پہچاننے کا کوئی خاص طریقہ ہے یاصرف اعمال واحوال سے پہچانے جاتے ہیں ؟
جواب: فرمایا کہ اعمال واحوال سے بھی پہچانے جاتے ہیں لیکن احوال میں تھوڑے کشف کی بھی ضرورت ہے کہ اپنے کو سب خیالات سے خالی کرکے اس کی طرف متوجہ ہوں ، پھر جو حال اپنے اندر معلوم ہواس صاحب نسبت میں وہی نسبت ہے اور صرف کشف سے بھی ادراک ہوتا ہے ، مگر اس کا احسن طریقہ اعمال سے پہچاننے کا ہے کہ اس میں اتباع کا مل شرع کاہے یا نہیں ۔ کامل بمعنی مستقیم،یہ تو علامت ہے خود اس کے کمال کی باقی تکمیل کی علامت اس کی صحبت کا موثر ہونا ہے۔۱؎
ابتداء نسبت کی ایک علامت
حال:آج کل احقر کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ احقر کے دل میں کوئی نئی بات پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے یادالٰہی ہر وقت دل میں رہتی ہے ۔ کسی وقت ذہول نہیں ہوتاہے ۔
تحقیق: ابتداء ہے نسبت کی، مبارک ہو۔۲؎
------------------------------
۱؎ تربیت السالک ص۴۲ ۲؎ تربیت السالک ۳۸ ۳؎ تربیت السالک ص۴۳ ۴؎ تربیت السالک ص ۸۳