شیخ کو اپنے حالات کی اطلاع ضروری ہے
حال: اس نالائق غلام سے ایک بہت بڑی خطا یہ ہوئی ہے کہ جب سے حاضر خدمت ہوا ہے صرف ایک مرتبہ اپنا حال خدمت عالی میں عرض کیا ہے، اس خطا کی نہایت ادب سے معافی چاہتا ہوں ، اور آیندہ کیلئے عہد کرتا ہوں کہ حالات سے جلد جلد اطلاع دیتارہوں گا، حضور والا کے کرم سے امید قوی معافی کی ہے، آیندہ ایسی خطا نہ ہوگی۔
تحقیق: ہاں اطلاع کرتے رہنا بے حد نافع ہے ۔۱؎
حال۔ اپنا حال آج کل یہ ہے کہ کوئی حال نہیں ۔
تحقیق: اس کی اطلاع بھی نافع ہے بعض اوقات اس میں بھی کوئی بات ہوتی ہے۔۲؎
تکمیل کی علامت
حال۔آج تین دن سے میرے دل کے اندر کسی طرح کا تردداور۱؎ پریشانی معلوم نہیں ہوتی ، بلکہ ہروقت اطمینان ہے۔
تحقیق۔ یہ علامت تکمیل کی ہے ، مبارک ہو۔۳؎
------------------------------
۱؎ الامدا ربیع الاول ۳۶ھ تربیت السالک ص ۶۹ ۲؎ تربیت السالک ص۵۵
۳؎ تربیت السالک ص ۴۱