حقوق
حقوق سے مراد بنیادی ذمہ داریاں ہیں ، اسلام میں حقوق کی دو قسمیں ہیں : (۱) حقوق اللہ (۲) حقوق العباد۔
حقوق اللہ
اس سے مراد وہ حقوق ہیں جو اللہ کی طرف سے بندوں پر ڈالے گئے ہیں ، حقوق اللہ کی تفصیل بہت طویل ہے، اس کا خلاصہ یہ ہے کہ دین کے پانچوں شعبوں (عقائد، عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاق) میں اللہ کی تعلیم فرمائی ہوئی ہدایات کی روشنی میں عمل کیا جائے، اور ہر طرح کی نافرمانی سے بچا جائے، اللہ کا سب سے بڑا حق ہر بندے کے ذمہ ’’توحید اختیار کرنا اور ہر شرک وبدعقیدگی سے بچنا‘‘ ہے، اس کے بغیر نجات ممکن نہیں ۔
حقوق العباد
وہ حقوق ہیں جن کا تعلق بندوں سے ہے، اللہ اپنے حقوق تو معاف کرسکتا ہے؛ لیکن بندوں کے حقوق کے بارے میں حکم یہ ہے کہ جب تک بندہ معاف نہ کرے اس وقت تک اللہ معاف نہیں فرمائے گا۔ حقوق العباد کی ادائیگی میں جو چیزیں مددگار ہوتی ہیں وہ یہ ہیں : (۱) عدل ومساوات (۲) حلال روزی کا اہتمام اور حرام خوری سے بچنا (۳) حسن اخلاق (۴) خدمت خلق (۵) پابندئ عہد (۶) صبر وضبط (۷) احساسِ ذمہ داری۔
حقوق العباد میں چند اہم حقوق درج ذیل ہیں :
(۱) والدین کے حقوق:- یہ حقوق العباد میں سب سے اہم ہیں ، والدین کے حقوق