اسلامی آداب
اسلامی آداب کا دائرہ بہت وسیع ہے، ان میں چند چیزیں ذکر کی جاتی ہیں :
کھانے کے آداب
(۱) ہاتھ دھونا (۲) بسم اللہ اور دعا ’’بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلٰی بَرَکَۃِ اللّٰہْ‘‘ پڑھنا (۳) اپنے سامنے سے کھانا (۴) کھانے کی برائی نہ کرنا (اچھا لگے تو کھائے ورنہ چھوڑدے) (۵) دائیں ہاتھ سے کھانا (۶) ٹیک لگاکر نہ کھانا (۷) آہستہ آہستہ کھانا (۸) لقمہ چباکر کھانا (۹) کھاتے وقت منہ سے آواز نہ نکالنا (۱۰) اللہ کا شکر ادا کرنا (۱۱) کھانے کے بعد انگلی چاٹنا (۱۲) کھانے کے بعد دعا ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ‘‘ پڑھنا (۱۳) بیٹھ کر کھانا (کھڑے ہوکر یا چلتے ہوئے کھانا، شریعت میں ممنوع اور مضر صحت ہے)
پینے کے آداب
(۱) بسم اللہ پڑھنا (۲) بیٹھ کر پینا (۳) تین سانس میں پینا (۴) پانی دیکھ کر پینا (۵) پینے کے بعد ’’الحمد للہ‘‘ کہنا اور اللہ کا شکر ادا کرنا۔
سلام کے آداب
(۱) سلام کو عام کرنا (ہر ملنے والے کو ’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘‘ سے سلام کرنا، یہ سنت ہے) (۲) سلام کا جواب (وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کے الفاظ سے) دینا (سلام کا جواب واجب ہے) (۳) غیرمسلموں سے سلام میں ابتداء نہ کرنا (۴) سلام کئے بغیر بات شروع نہ کرنا (۵) کھڑے ہوئے شخص کا بیٹھے ہوئے کو، چلنے والے کا کھڑے ہوئے کو، سوار آدمی کا پیدل چلنے والے کو، تھوڑے آدمیوں کا زیادہ کو، چھوٹے کا بڑے کو سلام کرنا۔