نہیں پڑھ رہا ہے (۱۰) کھانا پینا، جان بوجھ کر ہو یا بھولے سے (۱۱) دو صفوں کی مقدار کے برابر چلنا (۱۲) قبلے کی طرف سے بلاعذر سینہ پھیر لینا (۱۳) ناپاک جگہ پر سجدہ کرنا (۱۴) ستر کھل جانے کی حالت میں ایک رُکن کی مقدار ٹھہرنا (۱۵) دعا میں ایسی چیز مانگنا جو آدمیوں سے مانگی جاتی ہے، مثلاً: ’’یا اللہ! مجھے آج سو روپئے دیدے‘‘۔ (۱۶) درد یا مصیبت کی وجہ سے اس طرح رونا کہ آواز میں حروف ظاہر ہوجائیں (۱۷) بالغ آدمی کا نماز میں قہقہہ مارکر یا آواز سے ہنسنا (۱۸) امام سے آگے بڑھ جانا، وغیرہ۔
نماز کے مکروہات
ایسی چیزیں جن سے نماز مکروہ ہوجاتی ہیں وہ انتیس ہیں :
(۱) سَدْل یعنی کپڑے کو لٹکانا، مثلاً چادر سر پر ڈال کر اس کے دونوں کنارے لٹکادینا، یا اچکن یا چوغہ بغیر اس کے کہ آستینوں میں ہاتھ ڈالے جائیں کندھوں پر ڈال لینا (۲) کپڑوں کو مٹی سے بچانے کے لئے ہاتھ سے روکنا یا سمیٹنا (۳) اپنے کپڑوں یا بدن سے کھیلنا (۴) معمولی کپڑوں میں جنہیں پہن کر مجمع میں جانا پسند نہیں کیا جاتا، نماز پڑھنا (۵) منہ میں روپیہ یا پیسہ یا اور کوئی ایسی چیز رکھ کر نماز پڑھنا جس کی وجہ سے قرأت کرنے سے مجبور نہ رہے، (اور اگر قرأت سے مجبوری ہوجائے تو بالکل نماز نہ ہوگی) (۶) سستی اور بے پروائی کی وجہ سے ننگے سر نماز پڑھنا (۷) پائخانہ یا پیشاب کی حاجت ہونے کی حالت میں نماز پڑھنا (۸) بالوں کو سر پر جمع کرکے چُٹّا باندھنا (۹) کنکریوں کو ہٹانا؛ لیکن اگر سجدہ کرنا مشکل ہو تو ایک مرتبہ ہٹانے میں مضائقہ نہیں (۱۰) انگلیاں چٹخانا یا ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالنا (۱۱) کمر یا کوکھ یا کولہے پر ہاتھ رکھنا (۱۲) قبلے کی طرف سے منہ پھیرکر یا صرف نگاہ سے اِدھر اُدھر دیکھنا (۱۳) کتے کی طرح بیٹھنا، یعنی رانیں کھڑی کرکے بیٹھنا اور رانوں کو پیٹ سے اور گھٹنوں کو سینے سے ملالینا اور ہاتھوں کو زمین پر رکھ لینا (۱۴) سجدے میں