عرضِ مرتب
الحمد للّٰہ رب العالمین، والصلوۃ والسلام علی سید المرسلین و علی آلہ واصحابہ اجمعین:
امت کے نونہالوں اور نوجوانوں کو ضروری دینی وتاریخی معلومات سے واقف کرانا وقت کی بہت بنیادی ضرورت ہے، ہماری نسل بنیادی دینی معلومات سے حد درجہ ناواقفیت میں مبتلا ہے، اور مخلوط معاشرتی نظام اور لادینی ماڈرن تعلیم سے متأثر ہوکر بگاڑ کے راستے پر بھاگ رہی ہے۔
ملک کے مختلف خطوں اور علاقوں میں اللہ کے متعدد مخلص بندے امت کی اصلاح اور دینی تعلیم کے فروغ کے لئے حسب ضرورت و استطاعت کوششیں کررہے ہیں ، احقر کو مختلف احباب نے بنیادی دینی و تاریخی معلومات پر مشتمل ایک عام فہم اور مختصر کتاب مرتب کرنے کی طرف بطور خاص متوجہ کیا ، چنانچہ احقر نے قلم اٹھایا اور یہ مختصر کتاب مرتب ہوئی۔
اللہ اسے قبول فرمائے، اور ہم سب کو خدمت دین کے مبارک کام میں تازندگی لگائے رکھے، آمین یا رب العالمین۔
محمد اسجد قاسمی ندوی
خادم حدیث
مدرسہ عربیہ امدادیہ مرادآباد یوپی
۱۰؍محرم الحرام ۱۴۳۶ھ
مطابق ۴؍ نومبر۲۰۱۴ء