کی بادشاہی ہے، اور اسی کے لئے تمام تعریف ہے، وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، اور وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ ہے، جو مرے گا نہیں ، عظمت اور بزرگی والا ہے، بہتری اسی کے ہاتھ میں ہے، اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔
پنجم کلمہ اِسْتِغفار: اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ رَبِیِّ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ اَذْنَبْتُہٗ عَمَداً اَوْ خَطَأً سِرًّا اَوْ عَلاَنِیَۃً وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ مِنَ الذَّنْبِ الَّذِیْٓ اَعْلَمُ وَمِنَ الذَّنْبِ الَّذِیْ لَا اَعْلَمُ اِنَّکَ اَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ وَسَتَّارُ الْعُیُوْبِ وَغَفَّارُ الذُّنُوْبِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔
ترجمہ: میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں جو میرا پروردگار ہے، ہر گناہ سے جو میں نے کیا جان بوجھ کر یا بھول کر، درپردہ یا کھلم کھلا، اور میں توبہ کرتا ہوں اس کے حضور میں اس گناہ سے جو مجھے معلوم ہے اور جو مجھے معلوم نہیں ، بلاشبہ تو ہی غیب کی باتوں کو جاننے والا اور عیبوں کو چھپانے والا ہے، اور گناہوں کا بخشنے والا ہے، برائی سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوت اللہ ہی کی طرف سے ہے جو عالی شان اور عظمت والا ہے۔
ششم کلمہ رَدِّ کُفر: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ شَیْئاً وَّاَنَا اَعْلَمُ بِہٖ وَاَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَآ اَعْلَمُ بِہٖ تُبْتُ عَنْہُ وَتَبَرَّأْتُ مِنَ الْکُفْرِ وَالشِّرْکِ وَالْکِذْبِ وَالْغِیْبَۃِ وَالْبِدْعَۃِ وَالنَّمِیْمَۃِ وَالْفَوَاحِشِ وَالْبُہْتَانِ وَالْمَعَاصِیْ کُلِّہَا اَسْلَمْتُ وَاَقُوْلُ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ (ا)۔
ترجمہ: الٰہی میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ کسی چیز کو تیرا شریک بناؤں اور مجھے اس کا علم ہو اور میں معافی مانگتا ہوں تجھ سے اس (گناہ) سے جس کا مجھے