الٰہی برکت دے حضرت محمد ا کو اور حضرت محمد ا کی اولاد کو، جس طرح تونے برکت دی حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آل کو، بے شک تو تعریف کیا گیا ہے بزرگ ہے۔
دعاء ماثورہ
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْماً کَثِیْراً وَلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔
ترجمہ: اے اللہ میں نے اپنے نفس پر بہت بہت ظلم کیا ہے، اور سوائے تیرے کوئی گناہوں کو بخش نہیں سکتا، پس تو اپنی طرف سے خاص بخشش سے مجھ کو بخش دے اور مجھ پر رحم فرمادے، بے شک توہی بخشنے والا نہایت رحم والا ہے۔