اللہ کے مقدس نام
احادیث میں اللہ عزوجل کے ۹۹؍نام مذکور ہیں ، اور یہ بتایا گیا ہے کہ جو شخص ان مبارک ناموں کو یاد کرلے گا تو وہ جنتی ہوگا، اللہ کا ذاتی نام ’’اللہ‘‘ ہے، اور باقی تمام نام صفاتی ہیں ، ان ناموں کو زبانی یاد کرنا بہتر ہے؛ لیکن اگر زبانی یاد نہ ہوں تو دیکھ کر پڑھ لینا بھی فضیلت کا عمل ہے۔ وہ نام یہ ہیں :
ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ
وہی اللہ ہے جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں
الرَّحْمٰنُ
نہایت مہربان
الرَّحِیْمُ
نہایت رحم کرنیوالا
الْمَلِکُ
بادشاہ
الْقُدُّوْسُ
نہایت پاک
السَّلاَمُ
سلامتی والا
الْمُؤْمِنُ
امن دینے والا
الْمُہَیْمِنُ
نگہبان
الْعَزِیْزُ
غالب
الْجَبَّارُ
زبردست
الْمُتَکَبِّرُ
بڑائی والا
الْخَالِقُ
پیدا کرنیوالا
الْبَارِئُ
بنانے والا
الْمُصَوِّرُ
صورت بنانے والا
الْغَفَّارُ
بڑا بخشنے والا
الْقَہَّارُ
غلبہ والا
الْوَہَّابُ
بڑا دینے والا
الرَّزَّاقُ
روزی دینے والا
الْفَتَّاحُ
کھولنے والا
الْعَلِیْمُ
جانے والا
الْقَابِضُ
تنگ کرنے والا
الْبَاسِطُ
کھولنے والا
الْخَافِضُ
پست کرنے والا
الرَّافِعُ
بلند کرنے والا
الْمُعِزُّ
عزت دینے والا
الْمُذِلُّ
ذلت دینے والا
السَّمِیْعُ
سننے والا
الْبَصِیْرُ
دیکھنے والا
الْحَکَمُ
فیصلہ کرنے والا
الْعَدْلُ
منصف
اللَّطِیْفُ
باریک داں
الْخَبِیْرُ
خبردار
الْحَلِیْمُ
بردبار
الْعَظِیْمُ
عظمت والا
الْغَفُوْرُ
بخشنے والا
الشَّکُوْرُ
بڑا قدرداں
الْعَلِیُّ
بلند