طہارت سے متعلق ضروری باتیں
استنجاء وطہارت
بدن، کپڑوں اور جگہ کی پاکی اور صفائی کو طہارت کہتے ہیں ، پائخانہ اور پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد پاکی حاصل کرنا استنجاء ہے، قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کرکے پیشاب پائخانہ کرنا منع ہے، استنجاء بائیں ہاتھ سے کرنا چاہئے، بلاعذر کھڑے ہوکر قضائے حاجت کرنا، پانی کے اندر قضائے حاجت کرنا، جانوروں کے سوراخ میں قضائے حاجت کرنا، قضائے حاجت کے وقت بات کرنا، عام راستوں پر قضائے حاجت کرنا سب منع ہے۔
وضو
نماز، نمازجنازہ، قرآن کی تلاوت، سجدۂ تلاوت، طوافِ کعبہ اور قرآنِ کریم کو چھونے کے لئے وضو فرض ہے۔
وضو کے فرائض
وضو میں چار فرض ہیں : (۱) پورا چہرہ دھونا (۲) کہنیوں تک ہاتھ دھونا (۳) چوتھائی سرکا مسح کرنا (۴) ٹخنوں تک پیروں کا دھونا۔
وضو کی سنتیں
وضو کی سنتیں یہ ہیں : (۱) نیت کرنا (۲) تسمیہ (بسم اللہ الرحمن الرحیم) پڑھنا (۳) ابتداء میں تین مرتبہ گٹوں تک ہاتھ دھونا (۴) مسواک کرنا (۵) تین مرتبہ کلی کرنا (۶) تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالنا (۷) منہ اور ناک کی صفائی میں مبالغہ کرنا (یہ سنت روزہ دار کے لئے