دونوں کلائیوں کو زمین پر بچھالینا مرد کے لئے مکروہ ہے (۱۵) کسی ایسے آدمی کی طرف نماز پڑھنا جو نمازی کی طرف منہ کئے ہوئے بیٹھا ہو (۱۶) ہاتھ یا سر کے اشارے سے سلام کا جواب دینا (۱۷) بلاعذر چار زانوں (آلتی پالتی مارکر) بیٹھنا (۱۸) قصداً جمائی لینا یا روک سکنے کی حالت میں نہ روکنا (۱۹) آنکھوں کو بند کرنا؛ لیکن اگر نماز میں دل لگنے کے لئے بند کرے تو مکروہ نہیں (۲۰) امام کا محراب کے اندر کھڑا ہونا؛ لیکن اگر قدم محراب سے باہر ہوں تو مکروہ نہیں (۲۱) اکیلے امام کا ایک ہاتھ اونچی جگہ پر کھڑا ہونا، اور اگر اس کے ساتھ کچھ مقتدی بھی ہوں تو مکروہ نہیں (۲۲) ایسی صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہونا جس میں جگہ خالی ہو (۲۳) کسی جاندار کی تصویر والے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا (۲۴) ایسی جگہ نماز پڑھنا کہ نماز ی کے سر کے اوپر یا اس کے سامنے یا دائیں بائیں طرف یا سجدے کی جگہ تصویر ہو (۲۵) آیتیں یا سورتیں یا تسبیحات انگلیوں پر شمار کرنا (۲۶) چادر یا کوئی اور کپڑا اس طرح لپیٹ کر نماز پڑھنا کہ جلدی سے ہاتھ نہ فنکل سکیں (۲۷) نماز میں انگڑائی لینا، یعنی سستی اتارنا (۲۸) عمامہ کے پیچ پر سجدہ کرنا (۲۹) سنت کے خلاف نماز میں کوئی کام کرنا۔
نماز سے پہلے اور بعد کی سنتیں
فجر سے پہلے ۲؍رکعت سنت مؤکدہ ہے، ظہر سے پہلے ۴؍رکعت اور ظہر کے بعد ۲؍رکعت سنت مؤکدہ ہے، عصر سے پہلے ۴؍رکعت سنت غیر مؤکدہ ہے، مغرب کے بعد دو رکعت سنت مؤکدہ ہے، عشاء سے پہلے ۴؍رکعت سنت غیر مؤکدہ ہے، عشاء کے بعد دو رکعت سنت مؤکدہ ہے۔
نماز جمعہ
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کی نماز سب سے پہلے ۱۲؍ربیع الاول ۱ھ مطابق ۲۷؍ستمبر ۶۲۲ء کو بنی سالم کے محلے میں ادا فرمائی، جمعہ کی نماز ہفتہ میں صرف ایک بار جمعہ کے