دے دی، اس کی حکومت پنجاب سے دکن اور گجرات تک تھی، اس نے حکومت کا دائرہ شمالی ہند سے جنوبی ہند تک پھیلادیا تھا، یہ اب تک کی سب سے بڑی اسلامی حکومت تھی، خلجی خاندان کا آخری بادشاہ ’’خسرو خان‘‘ تھا، اس کا تعلق گجرات سے تھا، ۱۳۲۱ء میں اس خاندان کی حکومت ختم ہوئی۔
خاندانِ تغلق
۱۳۲۱ء سے ۱۴۱۳ء تک ۹۲؍سال خاندانِ تغلق حاکم رہا، ۱۳۲۱ء میں خلجی حکومت کے سپاہی غازی ملک تغلق نے آخری خلجی بادشاہ ’’خسرو خان‘‘ کو قتل کیا، اور غیاث الدین تغلق کے نام سے حاکم بن گیا، ۱۳۲۴ء میں اس کا بیٹا محمد تغلق حاکم ہوا، یہ بے حد پرہیزگار اور منصف بادشاہ تھا، حافظ تھا، اس نے بہت سارے دینی مدارس قائم کرائے، اس کی حکومت ۲۶؍سال رہی۔
۱۳۵۱ء سے ۱۳۸۸ء تک مسلسل ۳۸؍سال فیروز شاہ تغلق حاکم رہا، جو محمد تغلق کا چچازاد بھائی تھا، جون پور شہر اسی کا بسایا ہوا ہے، اس کے انتقال پر خاندان میں حکومت کے لئے خانہ جنگیاں شروع ہوگئیں ، پہلے غیاث الدین تغلق دوم پھر ابوبکر تغلق پھر محمد بن فیروز شاہ، پھر سکندر شاہ نے حکومت کی، ۱۳۹۸ء میں اس خاندان کے آخری حکمراں محمود تغلق نے حکومت سنبھالی، ۱۴۱۲ء میں اس کی وفات کے ساتھ تغلق خاندان کی حکومت ختم ہوگئی۔
سید خاندان
۴۱۳ ۱ ء سے ۱۴۵۱ء تک ۳۸؍سال دہلی کی حکومت پر سید خاندان قابض رہا، پہلا حکمراں سید خضر خان تھا، اس کے بعد اس کا لڑکا مبارک خان بادشاہ بنا، اس کے بعد خضر خان کا پوتا محمد شاہ بادشاہ ہوا، اس کے دور میں بغاوت ہوئی جو پنجاب کے بادشاہ ’’بہلول لودھی‘‘ کی مدد سے ختم ہوئی، ۱۴۴۵ء میں محمد شاہ کا لڑکا علاء الدین حاکم بنا، مگر اس سے حکومت سنبھل