(۶) قرآنِ مجید کے بے شمار حافظ ہیں اور لاکھوں سینوں میں یہ محفوظ ہے۔
قرآن سے متعلق ضروری معلومات
قرآنِ کریم کے نزول کا آغاز شب قدر میں ہوا، اس میں ۳۰؍پارے ہیں ، ۷؍منزلیں ہیں ، ۱۴؍آیاتِ سجدہ ہیں ، ۱۱۴؍سورتیں ہیں ، ۵۵۸؍رکوع ہیں ، ۶۶۶۶؍ آیات ہیں ، ۷۷۹۳۴؍کلمات ہیں ، اور ۳؍لاکھ ۲۳؍ہزار ۶۷۱؍حروف ہیں ۔
قرآن کے بنیادی حقوق
قرآنِ کریم کے بنیادی حقوق یہ ہیں : (۱) اس کے حق ہونے پر ایمان ویقین (۲) اس کی تلاوت (۳) اس کا ادب واحترام (۴) اس کو سمجھنے کی کوشش (۵) اس پر مکمل عمل۔
قرآن کی تلاوت
بہت اہم عبادت ہے، قرآن کے ایک حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں ملتی ہیں ، قرآن کی تلاوت سے دلوں کا زنگ دور ہوتا ہے، تلاوت سے اللہ کی محبت میں ترقی ہوتی ہے، یہ اللہ کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔
قرآن سیکھنا، سکھانا اور سمجھنا
قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کرنا، دوسروں کو اس کی تعلیم دینا اعلیٰ درجہ کی نیکی ہے، حدیث میں آتا ہے کہ: ’’تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے‘‘۔ قرآن کو سمجھے بغیر پڑھنا بھی نیکی ہے، بغیر سمجھے پڑھنے کو بے فائدہ بتانا بددینی یا جہالت ہے، لیکن قرآن کو سمجھنا ہر مسلمان کی بنیادی مذہبی ذمہ داری ہے، اس لئے کہ قرآن کو سمجھے بغیر نہ اللہ کے احکام معلوم ہوسکتے ہیں اور نہ ان پر عمل ہوسکتا ہے، اس لئے ہر مسلمان پر قرآن کا ترجمہ اور مفہوم سمجھنا ضروری ہے؛ البتہ یہ سمجھنا اپنی عقل ورائے سے نہیں ؛ بلکہ مستند اہل علم کی سرپرستی اور نگرانی میں ہونا چاہئے، احادیث میں قرآن کو اللہ کا دسترخوان بتایا گیا ہے، اور اس