قرآنِ مجید
قرآنِ مجید اللہ کی آخری اور سب سے جامع کتاب ہے، جو پوری انسانیت کی رہنمائی اور اصلاح کے لئے آخری نبی جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی ہے، قرآن کے نزول کے آغاز کے وقت آپ کی عمر بمارک ۴۰؍سال تھی، اسے تمام آسمانی کتابوں میں سب سے افضل مقام حاصل ہے، یہ ۲۳؍سال کی مدت میں وقفے وقفے سے نازل ہوئی ہے۔
قرآن کا اصل موضوع
اللہ کی مخلوق کو گمراہی سے دور رکھنا، اور سچائی کے سیدھے راستے پر لانا ہے۔
قرآن کی خصوصیات
(۱) اللہ نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے، چناں چہ اس کا ایک ایک حرف اور نقطہ محفوظ ہے اور اس کے کسی بھی حصے میں نہ آج تک کوئی تبدیلی اور ترمیم کر سکا ہے اور نہ قیامت تک کرسکے گا، انشاء اللہ تعالیٰ۔
(۲) یہ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔
(۳) قرآن جیسا کلام کوئی آج تک پیش نہیں کرسکا، اور نہ کرسکے گا۔
(۴) قرآن کے ذریعے دیگر آسمانی کتابوں کے احکام منسوخ ہوگئے۔
(۵) قرآنِ مجید کا ہر حکم ہر زمانے کے حالات کے بالکل مطابق ہے، اسی لئے اس کو ’’کتابِ فطرت‘‘ بھی کہا گیا ہے۔