نکاح ہوا، ان کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ ان کا نکاح آپ سے آسمانوں پر ہوا، نکاح وقت ان کی عمر ۳۵؍سال تھی، ۲۰ھ میں ان کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا۔
(۸) حضرت جویریہ بنت الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہا: یہ قبیلہ بنو المصطلق کے سردار کی بیٹی ہیں ، ۵ھ میں آپ نے ان سے نکاح فرمایا، ۶۵؍سال کی عمر میں ۵۰ھ میں ان کی وفات ہوئی۔
(۹) حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا نکاح حبشہ میں ہوا، نجاشی بادشاہ نے یہ نکاح کیا، ۴۰۰؍دینار مہر بھی بادشاہ نے اپنی طرف سے دیا، ۷۴؍سال کی عمر میں ۴۴ھ میں ان کی وفات ہوئی۔
(۱۰) حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ تعالیٰ عنہا: قبیلہ بنو النضیر کے سردار کی بیٹی ہیں ، غزوۂ خیبر ۶ھ میں قیدی بن کر آئیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آزاد کرکے نکاح فرمایا، رمضان ۵۰ھ میں وفات ہوئی۔
(۱۱) حضرت میمونہ بنت الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہا: ذی قعدہ ۷ھ میں مقام سرف میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح فرمایا، اسی مقام پر ۵۱ھ میں ان کی وفات بھی ہوئی، یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری بیوی تھیں ، ان کے بعد آپ نے کسی اور خاتون سے نکاح نہیں فرمایا۔
اولاد
صاحب زادے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین صاحبزادے تھے: (۱) حضرت قاسم: جو بچپن ہی میں انتقال فرماگئے (۲) حضرت عبد اللہ (جن کا لقب طیب بھی تھا اور طاہر بھی) شیرخوارگی کی حالت میں مکہ میں انتقال فرماگئے، یہ دونوں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے تھے (۳) حضرت ابراہیم: یہ بھي بچپن میں ۸ھ میں مدینہ میں وفات پاگئے۔