علم نہیں ، میں نے اس سے توبہ کی اور بیزار ہوا کفر سے اور شرک سے اور غیبت سے اور بدعت سے اور چغلی سے اور بے حیائی کے کاموں سے اور تہمت لگانے سے اور (باقی) ہر قسم کی نافرمانیوں سے، اور میں ایمان لایا، اور میں کہتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ۔
ایمانِ مجمل
اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ کَمَا ہُوَ بِاَسْمَآئِہٖ وَصِفَاتِہٖ وَقَبِلْتُ جَمِیْعَ اَحْکَامِہٖ اِقْرَارٌ بِاللِّسَانِ وَتَصْدِیْقٌ بِالْقَلْبِ۔
ترجمہ: میں ایمان لایااللہ پر جیساکہ وہ اپنے ناموں اور اپنی صفتوں کے ساتھ ہے، اور میں نے اس کے سارے حکموں کو قبول کیا، زبان سے اقرار ہے اور دل سے یقین ہے۔
ایمانِ مفصل
اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَمَلٰٓئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْقَدْرِ خَیْرِہٖ وَشَرِّہٖ مِنَ اللّٰہِ تَعَالیٰ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ۔
ترجمہ: میں ایمان لایا اللہ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ، اس کے رسولوں اور قیامت کے دن پر، اور اچھی بری تقدیر پر کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اور مرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے پر۔
سورۂ فاتحہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ۔ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔ اہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ۔ صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ، غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّٓیْنَ۔ آمین۔