ہوتا، اللہ تعالیٰ جس کو چاہتے ہیں یہ مرتبہ دیتے ہیں ۔
عقیدہ (۳): پیغمبر کفر وشرک، جھوٹ، تمام گناہوں ، برے کاموں اور بری عادتوں سے پاک ہوتے ہیں ، ان سے جان بوجھ کر یا بھول سے کوئی بڑا یا چھوٹا گناہ نہیں ہوتا۔
عقیدہ (۴): پیغمبر تمام انسانوں میں سب سے اچھے اخلاق اور عادات والے ہوتے ہیں ، اور اللہ تعالیٰ کے احکام بندوں تک پورے پورے پہنچاتے ہیں ، کسی بات کو چھپاتے نہیں ، نہ ہی اس میں اپنی طرف سے کمی زیادتی کرتے ہیں ۔
عقیدہ (۵): پیغمبروں کی سچائی بتلانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ان سے ایسی نئی نئی مشکل مشکل خلافِ عادت باتیں ظاہر کیں جو اور لوگ نہیں کرسکتے؛ تاکہ اس سے لوگوں کو ان کے سچے ہونے اور اللہ کے بھیجے ہوئے ہونے کا یقین ہوجائے، ایسی باتوں کو ’’معجزہ‘‘ کہتے ہیں ۔
عقیدہ (۶): نبیوں اور رسولوں کی پوری گنتی ٹھیک ٹھیک اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے، ہم اس کے بھیجے ہوئے تمام نبیوں اور رسولوں پر ایمان لاتے ہیں ، جن کے نام ہم کو بتلائے گئے ہیں ، ان پر بھی اور جن کے نام ہمیں معلوم نہیں ان پر بھی۔
عقیدہ (۷): سب سے پہلے پیغمبر حضرت آدم ں ہیں ، اور سب سے آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفی اہیں ۔
خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی اسے متعلق عقیدے
عقیدہ (۱): پیغمبروں میں بعض کا مرتبہ بعضوں سے بڑا ہے، تمام نبیوں اور رسولوں میں سب سے زیادہ مرتبہ ہمارے پیغمبر حضرت محمد مصطفی اکا ہے، آپ اللہ تعالیٰ کی سب سے زیادہ عبادت کرنے والے تھے، اور آپ کے اخلاق نہایت اعلیٰ درجہ کے تھے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو تمام مخلوق میں سب سے زیادہ مرتبہ، بزرگی اور علم دیا ہے۔
عقیدہ (۲): اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیغمبر ا کو بہت سی گزری ہوئی اور آئندہ ہونے والی