دینا، لعن طعن کرنا، عار دلانا، گالی بکنا، جھوٹا فخر کرنا سب کبیرہ گناہ ہیں ۔
(۱۲) تکبر:- اکڑ اور گھمنڈ شیطانی عمل ہے، جو انسان کو ذلیل کرڈالتا ہے، تکبر انسان کو حق کے انکار اور دوسروں کی تحقیر کے راستے پر لے جاتا ہے۔
(۱۳) ایذا رسانی:- کسی بھی طرح ناحق دوسرے کو تکلیف پہنچانا خطرناک جرم اور گناہ ہے۔
(۱۴) وعدہ خلافی:- عہد اور وعدہ توڑنا اور مخالفت کرنا، نفاق کی پہچان ہے۔
(۱۵) ظلم:- دوسروں پر ظلم وستم کرنا گناہِ کبیرہ ہے، احادیث میں اسے تاریکی اور محرومی بتایا گیا ہے۔
(۱۶) ریاکاری:- اللہ کی رضا کے بجائے دکھاوے کے لئے کوئی نیک کام کرنا، یہ بھی خطرناک گناہ ہے۔
rvr