رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورت بھی ملائیں ) اور التحیات، درود شریف اور دعائے ماثورہ پڑھنے کے بعد سلام پھیرکر نماز مکمل کرلیں ۔
نماز میں قیام کی حالت میں نگاہ سجدے کی جگہ، رکوع میں دونوں پیروں پر، سجدے میں ناک پر، قعدہ میں رانوں پر، سلام پھیرتے وقت کندھوں پر ہونی چاہئے۔
سلام پھیرنے کے بعد کی دعا
اَللّٰہُمَّ اَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْکَ السَّلاَمُ، تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ۔
تسبیح فاطمی
ہر فرض نماز کے بعد بالعموم اور فجر وعصر کے بعد بطور خاص ۳۳؍مرتبہ: سُبْحَانَ اللّٰہِ، ۳۳؍مرتبہ: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، ۳۴؍مرتبہ: اَللّٰہُ اَکْبَرُ پڑھیں ۔
نماز کے فرض ہونے کے شرائط
پانچ ہیں : (۱) مسلمان ہونا (۲) بالغ ہونا (۳) عقل مند ہونا (۴) عورتوں کا حیض ونفاس سے پاک ہونا (۵) نماز کا وقت ہونا۔
نماز کی صحت کے شرائط
نماز کی صحت کے لئے کل سات شرطیں ہیں : (یعنی جن کا نماز کے شروع کرنے سے پہلے اہتمام کرنا ضروری ہے)(۱) حدثِ اکبر (جنابت) اورحدثِ اصغر سے پاک ہونا (۲) نمازی کے بدن، کپڑے اور جگہ کا پاک ہونا (۳) ستر ڈھانکنا (یعنی مرد کے لئے ناف سے لے کر گھٹنے تک اور آزاد عورت کے لئے چہرہ، ہتھیلیاں اور قدم چھوڑکر بقیہ پورا بدن چھپانا) (۴) قبلہ کی طرف رخ کرنا (۵) نماز کا وقت ہونا (۶) نماز شروع کرنے سے پہلے نماز کی نیت کرنا (۷) تکبیر تحریمہ کہنا۔