جن جانوروں کی قربانی درست ہے وہ یہ ہیں : (۱) بکری (اس حکم میں پالتو بھیڑ، مینڈھا بھی ہے) (۲) اونٹ (۳) گائے (اسی حکم میں بھینس اور کٹرا بھی ہے)
قربانی کے جانور کی عمر
بکرا اور بکری (ایک سال مکمل ہوچکا ہو)گائے بھینس کٹرا (دو سال مکمل ہوچکا ہو) اونٹ (۵؍سال مکمل ہوچکا ہو) بکرا اور بکری صرف ایک حصے کی طرف سے کافی ہوتے ہیں ، جب کہ اونٹ گائے، بھینس اور کٹرے میں سات حصہ دار شریک ہوسکتے ہیں ۔
افضل یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کے تین حصے کئے جائیں : (۱) ایک حصہ غرباء میں تقسیم کردیا جائے (۲) دوسرا حصہ احباب اور رشتہ داروں کو دیا جائے (۳) تیسرا حصہ خود اپنے استعمال میں لایا جائے، قربانی کا گوشت غیرمسلم کو بھی دیا جاسکتا ہے، قصاب کی اجرت گوشت یا کھال سے دینی جائز نہیں ہے، جس کا قربانی کا ارادہ ہو اس کے لئے ذی الحجہ کا مہینہ شروع ہونے کے بعد سے قربانی ہوجانے تک بدن کے بال اور ناخن وغیرہ نہ کاٹنا افضل ہے۔