ٹھنڈی چیزیں پسند تھیں ، زور سے نہیں ہنستے تھے؛ بلکہ مسکراتے تھے، ہنسی اور دل لگی کی باتیں بھی کبھی کبھی کرتے تھے، گفتگو بالکل صاف سمجھ میں آنے والی اور دماغ میں بیٹھ جانے والی ہوتی تھی۔
امت پر آپ کے حقوق
(۱) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی اور رسول ہونے پر سچا ایمان۔
(۲) انسانوں میں سب سے بڑھ کر آپ سے محبت۔
(۳) انسانوں میں سب سے زیادہ آپ کا احترام۔
(۴) آپ کی سنت اور طریقے پر مکمل عمل۔
(۵) جب بھی آپ کا نام نامی آئے تو آپ پر درود وسلام، درود بہت بڑا حق ہے، احادیث میں آتا ہے کہ جو میرا نام آنے پر درود نہ بھیجے وہ بخیل ہے، اور جو میرے اوپر ایک بار درود بھیجتا ہے اللہ اس پر دس رحمتیں نازل کرتا ہے، احادیث میں بہت سارے درود آئے ہیں ، مگر سب سے بہتر درود ’’درودِ ابراہیمی‘‘ ہے، جو نماز کے آخری قعدے میں پڑھا جاتا ہے، وہ یہ ہے:
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَدٍ وَّعَلٰیٓ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰیٓ اِبْرٰہِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرٰہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰیٓ اِبرٰہِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرٰہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
معجزات
نبوت کو ثابت کرنے والے محیر العقول خلافِ عادت کاموں کو معجزہ کہا جاتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بے شمار معجزات ہیں ، آپ کا سب سے بڑا معجزہ قرآنِ کریم ہے، اس کے علاوہ چند مشہور معجزات یہ ہیں : (۱) سفر معراج (۲) چاند کا دو ٹکڑے ہونا (۳) آپ کی دعا کی برکت سے تھوڑا کھانا بہت سوں کے لئے کافی ہوجانا (۴) پتھر کا آپ کو سلام کرنا (۵)