حق میں دعا کرنے کے لئے نماز جنازہ پڑھ رہا ہوں ، اس کے بعد اللہ اکبر کہہ کر دونوں ہاتھ کانوں کی لو تک اٹھاکر ناف کے نیچے باندھ لیں ، پھر ثناء ان الفاظ کے ساتھ پڑھیں :
سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالیٰ جَدُّکَ وَجَلَّ ثَنَائُ کَ وَلَا إلٰہَ غَیْرُکَ۔
اس کے بعد دوسری تکبیر کہیں ، پھر درود پڑھیں ، پھر تیسری تکبیر کہیں ، اس کے بعد میت کے لئے دعا کریں ، میت اگر بالغ ہے چاہے مرد ہو یا عورت، تو یہ دعا ہے:
اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاہِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا، اللّٰہُمَّ مَنْ أَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَأَحْیِہٖ عَلَی الإِسْلاَمِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الإِیْمَانِ۔
اور اگر میت نابالغ لڑکا ہو تو یہ دعا ہے:
اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطاً وَاجْعَلْہُ لَنَا أَجْراً وَذُخْراً وَاجْعَلْہُ لَنَا شَافِعاً وَمُشَفَّعاً۔
اور اگر میت نابالغ لڑکی ہو تو یہ دعا ہے:
اللّٰہُمَّ اجْعَلْہَا لَنَا فَرَطاً وَاجْعَلْہَا لَنَا أَجْراً وَذُخْراً وَاجْعَلْہَا لَنَا شَافِعَۃً وَّمُشَفَّعَۃً۔
اس کے بعد چوتھی تکبیر کہہ کر سلام پھیردیں ، پہلی تکبیر کے علاوہ دوسری، تیسری اور چوتھی تکبیر میں ہاتھ نہ اٹھائیں ؛ بلکہ بلا ہاتھ اٹھائے تکبیر کہیں ۔
نماز تراویح
نماز تراویح صرف رمضان کے مہینے میں عشاء کی نماز کے بعد الگ سے پڑھی جاتی ہے، یہ نماز مرد وعورت سب کے لئے سنت مؤکدہ ہے، تراویح کی رکعات ۲۰؍ہیں ، ہر دو