احرام کے واجبات
احرام میں تین چیزیں واجب ہیں : (۱)میقات سے احرام باندھنا۔ (۲) ممنوعات احرام سے بچنا۔ (۳) (مردوں کے لئے) سلے ہوئے کپڑوں کو اتاردینا۔
تلبیہ
حج میں تلبیہ (لبیک پڑھنا) وہی مقام رکھتا ہے جو نماز میں تکبیر تحریمہ کا ہے، احرام کی سنتوں میں سے ایک سنت تلبیہ کا برابر ورد رکھنا ہے، مردوں کے لئے تلبیہ بآواز بلند پڑھنا سنت ہے، تلبیہ کے الفاظ یہ ہیں : لَبَّیْکَ اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ، اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ لاَ شَرِیْکَ لَکَ۔
عمرہ
عمرہ صاحب استطاعت شخص کے لئے زندگی میں ایک بار سنت مؤکدہ ہے، رمضان کے عمرے کا ثواب حج کے برابر ہے، عمرہ کاوقت حج کے پانچ ایام کے علاوہ پورا سال ہے۔
عمرہ کے فرائض یہ ہیں : (۱) احرام (۲) بیت اللہ کا طواف (باوضو طواف کرنا اور طواف کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا واجب ہے) (۳) صفا مروہ کی سعی کرنا (سعی کے بعد بال کتروانا یا کٹوانا واجب ہے)
rvr