گناہ
گناہ اللہ کے حکم کی نافرمانی اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں کے ارتکاب کو کہتے ہیں ، قرآن وحدیث میں گناہوں کی لمبی فہرست ہے، ہر گناہ سے رکنا انسان کے ذمے فرض ہے، اگر غلطی سے گناہ ہوجائے تو اس کا علاج سچی توبہ ہے، توبہ کی حقیقت یہ ہے کہ وہ گناہ چھوڑکر انسان اپنے گناہ پر شرمندہ ہو اور خدا سے معافی کا طلب گار بنے، اور دل میں پختہ عزم کرے کہ اب گناہ نہیں کرے گا۔ چند بڑے اور مہلک گناہ یہ ہیں :
(۱) شرک وکفر:- اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک کرنا اور اللہ کا انکار کرنا، دونوں سب سے بدتر گناہ اور سنگین جرم ہیں ، قرآن میں صراحت ہے کہ اللہ کفر اور شرک کے گناہ کو معاف نہیں فرمائے گا۔
(۲) بدعت:- بدعت وہ چیز ہے جس کی اصل شریعت میں ثابت نہ ہو، یعنی وہ کام نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہو، نہ صحابہ نے، نہ تابعین نے، نہ تبع تابعین نے، نہ اس کا ثبوت قرآن وحدیث میں ملے، اور اس کو دین سمجھ کر اختیار کیا جائے، اور اس کے نہ کرنے والے کو ملامت کی جائے، احادیث میں بدعت کو مردود اور گمراہی بتایا گیا ہے، قبر پر سجدہ، عرس، چراغاں وغیرہ بدعت کی مثالیں ہیں ۔
(۳) قتل ناحق:- کسی کو ناحق قتل کرنا بدترین کبیرہ گناہ ہے، قرآن میں قاتل کو جہنمی بتایا گیا ہے، بطور خاص اولاد کو قتل کرنا اور بڑا جرم ہے۔
(۴) والدین کی نافرمانی:- احادیث میں آتا ہے کہ باپ جنت کا دروازہ ہے اور ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے، اس لئے ان کی نافرمانی اور ایذا رسانی بڑا جرم ہے، جو