ترجمہ: سب تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے، مہربان ہے رحم والا ے، قیامت کے دن کا مالک ہے۔ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں ۔ ہم کو سیدھا راستہ چلا۔ ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا۔ نہ ان لوگوں کا (راستہ) جو تیرے غضب میں مبتلا ہوئے اور نہ گمراہوں کا۔ الٰہی قبول فرما۔
التحیات
اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّیِّبٰتُ السَّلاَمُ عَلَیْکَ اَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ، اَشْہَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔
ترجمہ: تمام زبان کی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں ، اور بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں بھی، سلام ہو تم پر اے نبی اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ، سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد ا اس کے بندے اور اس کے پیغمبر ہیں ۔
درود شریف
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَدٍ وَّعَلٰیٓ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰیٓ اِبْرٰہِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرٰہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰیٓ اِبرٰہِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرٰہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
ترجمہ: الٰہی حضرت محمد ا پر اور حضرت محمد ا کی آل پر رحمت بھیج، جس طرح تونے رحمت بھیجی حضرت ابراہیم (علیہ السلام) پر اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی آل پر، بے شک تو تعریف کیا گیا ہے بزرگ ہے۔