ہندوستان کی مسلم حکومتیں
ہندوستان
ہمارا ملک جس کو عربی میں ’’الہند‘‘ انگریزی میں ’’انڈیا‘‘ ہندی میں ’’بھارت‘‘ اور فارسی واردو میں ’’ہندوستان‘‘ کہا جاتا ہے، ہزارہا ہزار سال سے آباد ہے؛ بلکہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ جب سے یہ دنیا آباد ہے روئے زمین پر اس ملک کا وجود ہے، پہلے یہ ملک بہت وسیع وعریض تھا، اور موجودہ ’’پاکستان، بنگلہ دیش، برما‘‘ اسی طرح افغانستان کے کچھ حصے اس میں شامل تھے، ۱۹۳۷ء میں برما الگ ہوا اور ۱۹۴۷ء میں پاکستان بنا جو مشرقی ومغربی دو حصوں پر مشتمل تھا، ۱۹۷۱ء میں پاکستان کا مشرقی حصہ بنگلہ دیش کے نام سے الگ ملک بنا، موجودہ ہندوستان کا پورا رقبہ 3287263 ؍مربع کلومیٹر ہے۔
ہندوستان کے مذاہب
ہندوستان میں مختلف مذاہب کا رواج رہا، یہاں کا سب سے قدیم مذہب ’’ہندومت‘‘ ہے، اس کے علاوہ’’بدھ مت، جین مت، سکھ ازم‘‘ بھی یہاں کے مذاہب رہے، ہندوستان میں اسلام کی آمد عرب تاجروں کے ذریعہ سے ہوئی، تاریخ سے ۱۷؍صحابہ اور ۴۴؍تابعین کا ہندوستان آنا ثابت ہے۔
ہندوستان میں مسلمانوں کی فاتحانہ آمد
۶۳۶ء مطابق ۱۵ھ میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد خلافت میں عمان وبحرین کے گورنر حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کے حکم پر ان کے بھائی