تقریباً ۱۵؍منٹ بعد شروع ہوکر زوال تک رہتا ہے، نماز عیدین کی ترکیب یہ ہے کہ امام کے پیچھے دو رکعت واجب نماز مع ۶؍زائد تکبیروں کی نیت کرلیں ، اس کے بعد تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ باندھ لیں ، ثنا پڑھیں ، اس کے بعد دونوں ہاتھ اٹھاتے ہوئے معمولی فصل سے تین مرتبہ تکبیر کہیں ، پہلی دو تکبیروں کے بعد ہاتھ چھوڑتے رہیں اور تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لیں ، اس کے بعد فاتحہ اور سورت ملائیں ، پھر رکوع سجدہ کرکے رکعت مکمل کرلیں ۔ دوسری رکعت میں اولاً فاتحہ وسورت پڑھنے کے بعد رکوع میں نہ جائیں ؛ بلکہ تین مرتبہ ہاتھ اٹھاکر تین تکبیریں کہیں اور درمیان میں ہاتھ نہ باندھیں ، اس کے بعد بغیر ہاتھ اٹھائے تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے جائیں اور بقیہ نماز حسبِ معمول پوری کریں ۔
تکبیر تشریق: ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ، لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ‘‘ عیدالفطر میں آہستہ سے اور عید الاضحی میں بلند آواز سے زیادہ سے زیادہ پڑھنا مسنون ہے، اور ۹؍ذی الحجہ کی فجر سے ۱۳؍ذی الحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد مردوں کے لئے بآواز بلند اور عورتوں کے لئے ایک مرتبہ آہستہ سے تکبیر تشریق کہنا واجب ہے۔
ممنوع اوقات
تین اوقات ایسے ہیں جن میں کوئی نماز پڑھنا جائز نہیں ہے: (۱) سورج نکلتے وقت (۲) زوال کے وقت (۳) سورج ڈوبتے وقت۔
اور چار اوقات ایسے ہیں جن میں سنت ونفل پڑھنا درست نہیں ہے: (۱) فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک (۲) عصر کی نماز کے بعد مغرب تک (۳) امام کے خطبہ جمعہ کے لئے کھڑے ہوجانے کے بعد (۴) نماز عیدین سے پہلے۔
قضا
وقت مقررہ پر نماز پڑھنا ادا ہے اور جو فرض نمازیں وقت پر ادا نہ ہوسکیں بعد میں ان کو