نہ سکی، بالآخر ۱۴۵۱ء میں اس خاندان کی حکومت ختم ہوگئی۔
خاندانِ لودھی
۱۴۵۱ء سے ۱۵۲۶ء تک مسلسل ۷۵؍سال لودھی خاندان نے ہندوستان پر حکومت کی، اس کا پہلا بادشاہ ’’بہلول لودھی‘‘ تھا، جس نے ۱۴۸۸ء تک ۳۸؍سال حکومت کی، اس کے دور میں حکومت شمال میں بندیل کھنڈ تک وسیع ہوگئی، اس خاندان کا سب سے مشہور بادشاہ بہلول کا بیٹا سکندر لودھی تھا، جس نے ۲۸؍سال حکومت کی، آگرہ اسی کا بسایا ہوا ہے، آخری بادشاہ سکندر کا بیٹا ابراہیم تھا، جو ۱۵۲۶ء میں پانی پت کے میدان میں مغل بادشاہ بابر کے ساتھ جنگ میں مارا گیا، اور اس طرح اس حکومت کا خاتمہ ہوا۔
مغلیہ خاندان کی حکومت کا پہلا دور
مغلیہ خاندان نے ہندوستان پر ۳۰۰؍سال سے زائد حکومت کی ہے، یہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آخری حکوت تھی۔
۱۵۲۶ء میں کابل کے تیمور خاندان سے تعلق رکھنے والے ظہیر الدین بابر نے پانی پت کے میدان میں دہلی کے حاکم ابراہیم لودھی کو قتل کرکے اور اس کے لشکر کو شکست دے کر مغلیہ سلطنت قائم کردی، اور مالدہ سے بنگال تک اپنا تسلط جمالیا، ۱۵۳۰ء میں اس کی وفات ہوئی، اس کے بعد بابر کا جوان بیٹا ہمایوں صرف ۳۰؍سال کی عمر میں حکمراں ہوا، لیکن کچھ ہی عرصہ بعد ۱۵۴۰ء میں ایک افغان سردار شیر شاہ سوری نے ہمایوں کو شکست دی اور ہمایوں کو ایران بھاگنا پڑا۔
سوری خاندان
ہمایوں کو شکست دے کر ۱۵۴۰ء میں شیرشاہ سوری حکمراں بنا، یہ بہت قابل تھا، اس کی حکومت بہار بنگال اور دہلی سے پنجاب وسندھ تک تھی، اس نے اپنے ۵؍سالہ دور میں پنجاب