چھ کلمے
اول کلمہ طیب: لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ، مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ا۔
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، محمد ا اللہ کے رسول ہیں ۔
دوم کلمہ شہادت: اَشْہَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔
ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی مبعود نہیں ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ا اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔
سوم کلمہ تمجید: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ، وَلاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔
ترجمہ: پاک ہے اللہ اور تمام تعریف اللہ ہی کے لئے ہے، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، اور اللہ بہت بڑا ہے اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوت اللہ ہی کی طرف سے ہے، جو عالی شان اور عظمت والا ہے۔
چہارم کلمہ توحید: لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَہُوَ حَیٌّ لاَّ یَمُوْتُ اَبَداً اَبَداً، ذُوْ الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی