قعدہ کی ۱۳؍سنتیں
(۱) دائیں پیر کو کھڑا رکھنا اور بائیں پیر کو بچھاکر اس پر بیٹھنا اور پیر کی انگلیوں کو قبلہ کی طرف رکھنا (۲) دونوں ہاتھوں کو رانوں پر رکھنا (۳) تشہد میں ’’اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ‘‘ پر شہادت کی انگلی اٹھانا (۴) قعدۂ اخیرہ میں درود شریف پڑھنا (۵) درود شریف کے بعد کوئی ایسی دعاء پڑھنا جو قرآن وحدیث میں آئی ہو (۶) دونوں طرف سلام پھیرنا (۷) سلام کی ابتدا داہنی طرف سے کرنا (۸) سلام پھیرتے ہوئے امام کو مقتدی اور فرشتوں پر سلامتی کی نیت کرنا (۹) مقتدی کو امام، فرشتوں اور دائیں بائیں مقتدیوں پر سلام کی نیت کرنا (۱۰) منفرد کو صرف فرشتوں کی نیت کرنا (۱۱) مقتدی کو امام کے ساتھ ساتھ سلام پھیرنا (۱۲) دوسرے سلام کی آواز کو پہلے سلام کی آواز سے پست کرنا (۱۳) مسبوق (یعنی رکعت چھوٹنے والے آدمی) کو امام کے فارغ ہونے کا انتظار کرنا۔
نماز کو توڑنے والی چیزیں
ایسی چیزیں جن سے نماز ٹوٹ جاتی ہیں وہ اٹھارہ ہیں :
(۱) نماز میں بات کرنا جان بوجھ کر ہو یا بھول کر، تھوڑا ہو یا زیادہ، ہر صورت میں نماز ٹوٹ جاتی ہے (۲) سلام کرنا یعنی کسی شخص کو سلام کرنے کے قصد سے سلام یا تسلیم یا ’’السلام علیکم‘‘ یا اسی جیسا کوئی لفظ کہہ دینا (۳) سلام کا جواب دینا یا چھینکنے والے کو ’’یَرْحَمُکَ اللّٰہُ‘‘ یا نماز سے باہر والے کسی شخص کی دعا پر آمین کہنا (۴) کسی بری خبر پر ’’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘‘ پڑھنا یا کسی اچھی خبر پر ’’الحمد للہ‘‘ کہنا، یا کسی عجیب خبر پر ’’سبحان اللہ‘‘ کہنا (۵) درد یا رنج کی وجہ سے آہ یا اُوہ یا اُف کرنا (۶) اپنے امام کے سوا کسی دوسرے کو لقمہ دینا، یعنی قرأت بتانا (۷) قرآنِ کریم دیکھ کر پڑھنا (۸) قرآنِ کریم پڑھنے میں کوئی سخت غلطی کرنا (۹) عملِ کثیر کرنا، یعنی کوئی ایسا کام کرنا جس سے دیکھنے والے یہ سمجھیں کہ یہ شخص نماز