(۳) انجیل: حضرت عیسیٰ ں کو ملی۔
(۴) قرآنِ مجید: ہمارے پیغمبر سیدنا ومولانا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو ملا۔
عقیدہ (۲): اللہ تعالیٰ کی سب کتابوں پر ہم ایمان لاتے ہیں کہ ان میں جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اتارا وہ سب سچ اور حق ہے، اپنے اپنے زمانہ میں ان کے احکام پر عمل کرنا ضروری رہا ہے، اور اسی میں بندوں کی نجات رہی، مگر اب قیامت تک سب کی نجات صرف قرآنِ کریم ہی پر عمل کرنے میں ہے۔
قرآنِ مجید سے متعلق عقیدے
عقیدہ (۱): قرانِ مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور سب کتابوں سے افضل ہے، اور آخری کتاب ہے، اب کوئی کتاب آسمان سے نازل نہیں ہوگی، اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے تمام پہلی آسمانی کتابوں کو منسوخ کردیا ہے، اب اور کسی کتاب پر عمل کرنا جائز نہیں ہے۔
عقیدہ (۲): قرآنِ مجید کی حفاظت کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے کیا ہے، قیامت تک اس کو کوئی بدل نہیں سکتا، اس میں کسی قسم کی کمی زیادتی نہ ہوئی ہے نہ ہوسکتی ہے، وہ مکمل اپنی اصل شکل میں پوری طرح محفوظ اور موجودہے۔
عقیدہ (۳): قرآنِ مجید میں جن چیزوں کے ہونے یا پائے جانے کی خبر دی گئی ہے، ان سب کو صحیح اور سچا ماننا ضروری ہے، ان میں سے کسی ایک چیز کا انکار کرنا یا شک کرنا کفر ہے۔
پیغمبروں سے متعلق عقیدے
عقیدہ (۱): اللہ تعالیٰ نے بندوں کو صحیح اور سیدھا راستہ بتلانے اور ان تک اپنے احکام پہنچانے کے لئے جن انسانوں کو چنا اور مقرر کیا ہے، ان کو ’’نبی‘‘ اور ’’رسول‘‘ کہتے ہیں ۔
عقیدہ (۲): نبی اور رسول میں آدمی کو اپنی عبادت وذہانت اور کوشش کا کوئی دخل نہیں