مومنِ مخلص کے لئے بیماری صرف کفارہ ہی نہیں ، تنبیہ اور نصیحت کا بھی باعث ہوتی ہے ۔إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا أَصَابَهُ السَّقَمُ، ثُمَّ عَافَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْهُ، كَانَ كَفَّارَةً لِمَا مَضَى مِنْ ذُنُوبِهِ، وَمَوْعِظَةً لَهُ فِيمَا يَسْتَقْبِلُ (مشکوۃ : 137)
پیٹ کے امراض، جیسے دست ، پیچش و غیرہ میں مرنے والے کو عذابِ قبر نہ ہوگا ۔ مَنْ قَتَلَهُ بَطْنُهُ لَمْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِهِ (مشکوۃ : 137)
انسان کے لئے بیمار نہ ہونا قابلِ مدح نہیں ، بلکہ بیمار ہونا قابلِ مدح ہے ۔ إِنَّ رَجُلًا جَاءَهُ الْمَوْتُ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِﷺفَقَالَ رَجُلٌ: هَنِيئًا لَهُ، مَاتَ وَلَمْ يُبْتَلَ بِمَرَضٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ وَيْحَكَ، وَمَا يُدْرِيكَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ ابْتَلَاهُ بِمَرَضٍ فَكَفَّرَ عَنْهُ مِنْ سَيِّئَاتِهِ (مشکوۃ : 137)
بیماری میں صبر و شکر کا دامن تھامنا انسان کو گناہوں سے اُس دن کی طرح پاک کردیتا ہے جس دن وہ پیدا ہواتھا ۔ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ إِذَا أَنَا ابْتَلَيْتُ عَبْدًا مِنْ عِبَادِي مُؤْمِنًا فَحَمِدَنِي عَلَى مَا ابْتَلَيْتُهُ فَإِنَّهُ يَقُومُ مِنْ مَضْجَعِهِ ذَلِكَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ مِنَ الْخَطَايَا. (مشکوۃ : 137)
بخارمومن کے لئے دنیا میں ہی آخرت کی آگ کا بدلہ ہوجاتا ہے ۔ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ مَرِيضًا فَقَالَ:أَبْشِرْ فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ:هِيَ نَارِي أُسَلِّطُهَا عَلَى عَبْدِي الْمُؤْمِنِ فِي الدُّنْيَا لِتَكَوُنَ حَظَّهُ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ (مشکوۃ : 138)
بیمار شخص کی دعاء ملائکہ کی دعاء کی طرح ہوتی ہے ۔ إِذَا دَخَلْتَ عَلَى مَرِيضٍ فَمُرْهُ يَدْعُو لَكَ فَإِنَّ دُعَاءَهُ كَدُعَاءِ الْمَلَائِكَةِ (مشکوۃ : 138)
بیماراللہ تعالیٰ کےعرش کے سائے میں ہوتا ہے ۔ وَكَانَ الْمَرِيضُ فِي ظِلِّ عَرْشِهِ(مجمع الزوائد ، رقم : 3762)
مریض کی دعاء قبول ہوتی ہے ۔ دَعْوَةُ الْمَرِيْضِ مُسْتَجَابَة وَذَنْبُه مَغْفُوْر(کنز العمال ۔ رقم: 25147)