Deobandi Books

فرصت زندگی

48 - 112
میرے سامنے ساری حقیقت کھل گئی ہے) یہ جو تم نے ’’الحمد للہ ‘‘کہا یہ کلمہ میرے نزدیک اب دنیا کی تمام نعمتوں سے زیادہ محبوب ہے۔(العاقبۃ فی ذکرالموت)
علامہ ابن رجب حنبلیؒ نے’’اھوال القبور‘‘ میں لکھا ہے کہ مطرف بن عبد اللہ حرشی ؒ کہتے ہیں کہ میں ایک جنازے میں شریک ہوا، قبرستان جاکر میں ایک کونے کی طرف چلا گیا، وہاں میں نے دو رکعات پڑھیںجن کو میں نے بہت خفیف سمجھااور وہ دو رکعات مضبوطی اور کامل ہونے میں میری پسند کے موافق نہیں تھی، میں ان کو ناقص خیال کرتا تھا، میں نماز پڑھ کر اسی جگہ سوگیا، میں نے قبر والے کو خواب میں دیکھا، اس نے مجھ سے کہا کہ تو نے دو رکعات پڑھیں اور تو نے اسے ناقص سمجھ کر اس کی کمی کوتاہی کو پسند نہیں کیا، میں نے کہا کہ ایسا ہی ہوا ہے، اس نے کہا :   تعملون ولا تعلمون ونحن نعلم ولا نستطيع أن نعمل لأن أكون ركعت مثل ركعتيك أحب إلي من الدنيا بحذافيرها۔ ’’تم عمل کرتے ہو لیکن اس کی اہمیت سے ناواقف ہو، اور اب ہم واقف تو ہوگئے لیکن عمل نہیں کر سکتے، میں تیری دو رکعات جیسی نماز پڑھوں یہ مجھے دنیا اور اس کی تمام انواع و اقسام کی نعمتوں سے زیادہ پسند ہے‘‘۔ 
ایک شخص نے خواب میں مردوں کو دیکھا جو یہ کہہ رہے تھے:ما عندكم أكثر من الغفلة وما عندنا أكثر من الحسرة۔(تمہارے (زندوں کے) پاس غفلت سے زیادہ کوئی چیز نہیں،اور ہمارے(مردوں کے) پاس حسرت سے زیادہ کوئی چیز نہیں)۔
عبد اللہ ابن مبارکؒ کسی جنازے میں تھےکہ اس وقت ایک آدمی ان سے کوئی سوال کرنے آیا، آپؒ نے اس سے کہا کہ ابھی تسبیح پڑھو ، (اور اس مردے سے عبرت لو) اس جنازے میں سونے والا اب تسبیح سے روک دیا گیا۔ 
ایک شخص کی بیٹی طاعون میں انتقال کر گئی، اس کے باپ نے اس کو خواب میں دیکھا، 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 المحتويات 3 1
3 کلمات بابرکت 6 1
4 تاثرات 7 1
5 آغاز 9 1
6 آئیے عزم سفر پیدا کریں 11 1
7 نایاب تحفہ 12 1
8 حفاظتِ وقت کامیابی کی کنجی ہے 13 1
9 وقت کی اہمیت قرآن میں 14 1
10 خیر و سعادت 15 1
11 بازی لگانے کا میدان 16 1
12 زندگی کو غنیمت جانو 17 1
13 موانع سے کسی وقت اطمینان نہیں 17 1
14 حضرت صدیق اکبرؓ کی نصیحت 19 1
15 حساب کتاب 20 1
16 حضرت علی ؓ کا فرمان 21 1
17 حضرت ابن مسعود ؓ کا گرانقدر ارشاد 21 1
18 حضرت ابن عمرؓ کی نصیحت 22 1
19 انسان مجموعہ ٔ ایام 22 1
20 مومن کا رأس المال 23 1
21 وقت ایک کھیت ہے 23 1
22 حفاظت وقت میں فلاح دارین مضمر ہے 24 1
23 ہر سانس ایک خزانہ ہے 25 1
24 وقت ہر چیز سے قیمتی ہے 25 1
25 تعجب کی بات 26 1
26 کتاب زندگی 27 1
27 آمدو رفت کی کیفیت 27 1
28 کل کا دن واپس نہیں آئے گا 28 1
29 اشعار 29 1
30 زندگی بڑی مختصر ہے 30 1
31 وقت میں فضول حصہ نہیں ہے 31 1
32 تن پروری انسانیت کے لئے عار ہے 32 1
33 فراغت بھی عیب ہے 33 1
34 محرم اسرار حیات 34 1
35 ہر دم رواں ہے زندگی 37 1
36 وقت مصروفِ کار ہے 39 1
37 کسی کا پڑھاپا خاموش نصیحت ہے 40 1
38 اجڑی زندگیوں میں درس عبرت 41 1
39 نوحہ کرنے کی نوبت نہ آجائے 43 1
40 عمر رفتہ کی قیمت 45 1
41 وقت کی قیمت کا صحیح اندازہ 46 1
42 موت کے بعد حسرت رہ جائے گی 49 1
43 نیک لوگوں کو بھی حسرت رہے گی 51 1
44 جنت کا فیصلہ ہوجانے کے بعد بھی حسرت 52 1
45 اگر کوئی ایک سانس بھی ضائع نہ کرے 53 1
46 اسلاف کی حرص 53 1
47 جو دن گذر گیا اس پر افسوس 54 1
48 عمر رفتہ پر آنسو 54 1
49 یہ میری زندگی کا آخری دن ہے 56 1
50 ایام خالیہ کو وصول کر رہا ہوں 56 1
51 وقت کی رفتار کا احساس 57 1
52 عوض یک دو نفس قبر کی شبہائے دراز 58 1
53 ضروریات میں وقت لگانے میں بخل 59 1
54 ضروریات میں جو وقت صرف ہوا اس پر بھی ندامت 61 1
55 ضروریات کے ساتھ بھی مشغولی 62 1
56 حضرت مفتی شفیع صاحبؒ کی حالت 63 1
57 فراغت کو گناہ سمجھنا 64 1
58 فراغت سے تکلیف کا احساس 64 1
59 عبادت کرکے بھی حسرت 64 1
60 حضرت رحلہ عابدہ ؒکی عجیب بات 66 1
61 مشغولی کی نرالی مثال 67 1
62 حضرت عثمان بن عیسی باقلانی ؒ اور وقت کی قدر 67 1
63 اس سے زیادہ فرصت نہیں 68 1
64 مجھے کتاب سے ممکن نہیں فراغ 68 1
65 حضرت تھانویؒ کی گھڑی پر نظر 69 1
66 حضرت میاں جی نور محمدؒ اور وقت کی قدر 69 1
67 حضرت فقیہ الامت اور وقت کی قدر 70 1
68 اسلاف کی محنت 70 1
69 غیروں کی قدردانی 71 1
70 فرصت زندگی کی قدر کیجئے 72 1
71 فقط ذوق پرواز ہے زندگی 73 1
72 عربی اشعار 74 1
73 بقدرِ ہمت اہداف کا تعین 75 1
74 بہترین نمونہ 77 1
75 مسارعت و مسابقت 78 1
76 اسلام کا حسن 80 1
77 بد نما داغ 81 1
78 ہمارا معاشرہ اور وقت 83 1
79 وقت ضائع ہونے کی وجوہات 84 1
80 ایمان و یقین کی کمزوری 84 79
81 بے فکری 85 79
82 لمبی امیدیں 85 79
83 درد کا درماں 86 79
84 سوف کا فریب 88 79
85 تن آسانی 89 79
86 عشرت امروز 92 79
87 ماضی اور مستقبل کی فکر 97 79
88 حوادث 97 79
89 نتیجہ میں جلد بازی 99 79
90 کمال کی حرص 100 79
91 منصوبہ بندی کا فقدان 100 79
92 ضیاع وقت کے مواقع 101 1
93 موبائیل 101 92
94 مجلس سازی 103 92
95 غفلت کی نیند 104 92
96 حفاظت وقت کے وسائل 105 1
97 فکر و تدبر 105 96
98 عزم و ارادہ 105 96
99 قلت اختلاط 105 96
102 لغویات سے پرہیز کرنے والوں کی صحبت 106 96
103 اولیاء اللہ کے حالات کا مطالعہ 107 96
104 وقت برباد کرنے والے افرادا ور ماحول سے دوری 107 96
105 قیود سے آزادی اور سادگی 108 96
106 اہداف کا تعین 108 96
107 نظام الاوقات 109 96
108 کسی کو اپنا معاون بنائیے 111 96
109 ڈاکٹر محمد عبد الحیؒ کی نصیحت پلے باندھ لیجئے 112 96
110 حضرت شیخ ؒ کے مختصر جملے دستور زندگی بنادیجئے 112 96
Flag Counter