تذکرہ مجمع البحار |
§ہم نوٹ : |
|
حضرتِ والا کی توجہ خاص اور دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ حضرت شیخ سے بین الاقوامی سطح پر اصلاح وتزکیہ اور عشقِ الٰہی کا کام لے رہے ہیں۔ بہاول نگر میں خانقاہ اشرفیہ اختریہ کے تحت مستقل مجالس ومعمولات اور طباعتِ وعظ وبیان وکتب اور انٹرنیٹ کے ذریعے بیانات واصلاحی خطوط وغیرہ پر بڑا وسیع کام ہورہا ہے۔ملتان میں خانقاہ جلیلیہ اور برطانیہ وآسٹریلیا اور کراچی وکوئٹہ ودیگر جگہوں میں دارالاصلاح کے نام سے خانقاہیں بھی قائم کی ہیں جہاں مستقل بنیادوں پرکام ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر طرح کی نظر بد سے محفوظ رکھے اور ہر قسم کے شرور فتن سے بچائے اور حضرت شیخ کو۱۳۰سال کی عمر صحت وعافیت اور خدماتِ دینیہ مقبولہ کے ساتھ عطا فرمائے اور حضرت شیخ کی اولاد صلبی اور روحانی کو شرفِ ولایت نصیب فرمائے، آمین۔ ٭٭٭٭ نفس کے بندے چین اِک پل کو بھی دلوں میں نہیں گردنوں میں عذاب کے پھندے دفن کر کے جنازہ عزت کا خوار پھرتے ہیں نفس کے بندے