۴۔ ذو الحال نکرہ ہو تو حال کو مقدم کرنا کیوں واجب ہے؟
۵۔ حال کا اعراب کیا ہے؟
۶۔ حال کا عامل کون ہے؟
۷۔ حال نکرہ ہو سکتا ہے؟
۸۔ حال جملہ ہو سکتا ہے؟
۹۔ حال جملہ ہو تو ذو الحال سے ربط کیسے پیدا کیا جاتا ہے؟
۱۰۔ حال کے عامل کو حذف کرنا جائز ہے؟
۱۱۔ حال معرفہ ہو تو کیا کیا جائے گا؟
۱۲۔ تمیز کی تعریف مع مثال بیان کرو۔
۱۳۔ ممیز اور تمیز کس کو کہتے ہیں؟
۱۴۔ تمیز کا اعراب کیا ہے؟
۱۵۔ تمیز معرفہ ہوتی ہے یا نکرہ؟
۱۶۔ تمیز کی دو قسمیں کیا ہیں؟
۱۷۔ اُس تمیز کے احکام بیان کرو جو مفرد کے ابہام کو دور کرتی ہے۔
۱۸۔ اُس تمیز کے احکام بیان کرو جو نسبت کے ابہام کو دور کرتی ہے۔