(میں ابھی آپ کو مال دوں گا دراہم میں سے)۔ اس میں مِنَ الدَّرَاہِمِ نے مال کی وضاحت کی ہے کہ وہ دراہم کے قبیل سے ہے۔
۳۔ تبعیض یعنی بعض حصہ ہونا بتانے کے لیے۔ جیسے: أَخَذْتُ مِنَ الدَّراہِمِ (میں نے کچھ دراہم لیے)۔
۴۔ زائدہ جیسے: مَا جَائَ نِيْ مِنْ أَحَدٍ (نہیں آیا میرے پاس کوئی) ۔
الدَّرسُ الثاني والخمسون
باقی حروف جر کا بیان
$ علیٰ تین معنی کے لیے ہے: استعلاء، بمعنی ب اور بمعنی في۔
۱۔ استعلاء یعنی بلندی بتانے کے لیے، خواہ حقیقی ہویا مجازی۔ جیسے: زَیْدٌ عَلَی السَّطْحِ اور عَلَیْہِ دَیْنٌ (اس پر قرض ہے)۔
۲۔ بمعنی ب جیسے: مَرَرْتُ عَلَیْہِ أيْ بِہٖ (گزرا میں اس کے پاس سے)۔
۳۔ بمعنی في جیسے: {اِنْ کُنْتُمْ عَلیٰ سَفَرٍ} أي في سفرٍ (اگر ہو وتم سفر میں)۔
% إلیٰ انتہائے غایت یعنی مسافت کی آخری حد بتانے کے لیے ہے۔ جیسے: سِرْتُ مِنَ البَصرۃِ إِلَی الْکُوْفۃِ۔
^ في ظرفیت کے لیے ہے، یعنی اس کے ما بعد کا اس کے ما قبل کے لیے زمانہ یا جگہ ہونا بتانے کے لیے ہے۔ جیسے: زَیْدٌ فِي الدَّارِ، صُمْتُ في رَمَضَانَ۔