۲۵۔ افعالِ مدح کتنے ہیں؟
۲۶۔ افعالِ مدح کیا عمل کرتے ہیں؟
۲۷۔ فعلِ ذم کی تعریف بیان کرو۔
۲۸۔ افعالِ ذم کتنے ہیں؟
۲۹۔ افعالِ ذم کا کیا عمل ہے؟
۳۰۔ مخصوص بالمدح اور مخصوص بالذم کس کو کہتے ہیں؟
۳۱۔ حَبَّذَا کا فاعل کون ہے؟
۳۲۔ نِعْمَ، بِئْسَ اور سَائَ کس طرح مستعمل ہیں؟
الدرس الواحد والخمسون
حروف عاملہ کا بیان
حروفِ عاملہ وہ ہیں جو کلمہ پر یا جملہ پر داخل ہو کر اس میں عمل کرتے ہیں۔ حروفِ عاملہ سات قسم کے ہیں۔ وہ یہ ہیں: حروفِ جر، حروفِ مشبہ بالفعل، حروفِ شرط، حروفِ نواصبِ مضارع، حروفِ جوازمِ مضارع، حروفِ ندا اور حروفِ نفی، یعنی ما ولا مشابہ بہ لیس ان میں سے بعض کا بیان1 پہلے آچکا ہے باقی کا بیان یہاں کیا جاتا ہے۔
حروفِ جر کا بیان