کو تیز کرنے والے) ۔
فائدہ: جمع منتہی الجموع دو سببوں کے قائم مقام ہے۔
الدرس الرابع والعشرون
ترکیب کا بیان
& ترکیب سے مرکب منع صرف مراد ہے، یعنی دو کلموں کو اسناد اور اضافت کے بغیر ملا دینا اور دوسرا کلمہ نہ تو صوت ہو نہ حرف کو متضمن ہو۔ جیسے: بَعْلَبَکَّ، حَضرَ مَوْتَ، مَعْدِ یْکَرِبَ۔
قاعدہ: ترکیب کے سبب بننے کے لیے علمیت شرط ہے۔
الف نون زائدتان کا بیان
* الف نون زائدتان یعنی اسم کے آخر میں زائد الف اور نون کا ہونا اگر یہ الف نون اسم ذات1 کے آخر میں ہوں تو علمیت شرط ہے۔ جیسے: عثمان، سلمان۔ اور اگر اسمِ صفت2 کے آخر میں ہوں تو یہ شرط ہے کہ اس کا مؤنث فعْلَانۃٌ کے وزن پر نہ آئے۔ جیسے: سَکْرانُ۔3
فائدہ: عُرْیَانٌ اور ندْمَانٌ منصرف ہیں کیوں کہ ان کے مؤنث عُرْیَانۃٌ اور نَدْمَانَۃٌ آتے ہیں۔
وزنِ فعل کا بیان
( وزنِ فعل کا مطلب ہے اسم کا فعل کے وزن پر ہونا۔ اور فعل کے اوزان میں سے تین قسم کے وزنوں کا اعتبار ہے: