۳۶۔ مفعول معہ کی تعریف اور مثال بیان کرو۔
۳۷۔ مفعول معہ کی چاروں صورتیں مع امثلہ بیان کرو۔
۳۸۔ مفعول فیہ کی تعریف مع مثال بیان کرو۔
۳۹۔ مفعول فیہ کا دوسرا نام کیا ہے؟
۴۰۔ ظرف کی کتنی قسمیں ہیں مع تعریف بیان کرو؟
۴۱۔ ظرف مبہم کی تعریف بیان کرو۔
۴۲۔ ظرف محدود کی تعریف بیان کرو۔
۴۳۔ ظرف کی چاروں قسمیں مع امثلہ بیان کرو۔
۴۴۔ ظرف کی چاروں قسموں کا اعراب بیان کرو۔
الدرسُ السابع والثلاثون
حال کا بیان
حال وہ اسم ہے جو فاعل کی یا مفعول بہ کی یا دونوں کی حالت بیان کرے۔ جیسے: جَائَ سَلیمٌ رَاکِبًا، ضَرَبْتُ زَیْدًا مَشْدُوْدًا، لَقِیْتُ زَیْدًا رَاکِبَیْنِ۔
ذو الحال وہ فاعل یا مفعول بہ ہے جس کی حالت بیان کی گئی ہے۔ ذوالحال اکثر معرفہ اور حال نکرہ ہوتا ہے اور اکثر مفرد ہوتا ہے۔
قاعدہ: اگر ذو الحال نکرہ ہو تو حال کو مقدم کرنا واجب ہے تاکہ حالتِ نصبی میں صفت سے اشتباہ نہ ہو۔ جیسے: لَقِیْتُ فَاضِلاً رَجُلاً (ملاقات کی میں نے ایک شخص سے اس کے فاضل