رَجُلٌ سے رُجَیْلٌ (ذلیل آدمی)۔
اسم مصغّر وہ اسم جس میں تصغیر کی گئی ہو۔ جیسے: رُجَیْلٌ۔
قاعدہ: تصغیر کے لیے تین وزن ہیں:
۱۔ ثلاثی مجرد سے فُعَیْلٌ۔ جیسے: رَجُلٌ سے رُجَیْلٌ۔
۲۔ ثلاثی مزید، رباعی اور خماسی سے جب کہ چوتھا حرف مدہ نہ ہو فُعَیْلِلٌ۔ جیسے: مُسْرِفٌ (فضول خرچی کرنے والا) سے مُسَیْرفٌ، جَعْفَرٌ سے جُعَیْفِرٌ اور سَفَرْجَلٌ سے سُفَیْرِجٌ۔
۳۔ اور اگر چوتھا حرف مدہ ہو تو فُعَیْلِیْلٌ۔ جیسے: قِرْطَاسٌ سے قُرَیْطِیْسٌ (تھوڑا یا معمولی کاغذ)۔
جمع قلت اور جمع کثرت کا بیان
جمع قلت وہ جمع ہے جو تین سے دس تک بولی جائے۔ اس کے چار وزن ہیں:
۱۔ أَفْعَالٌ۔ جیسے: أَقْوَالٌ۔ ۲۔أَفْعُلٌ۔ جیسے: أَنْہُرٌ (نہریں)۔ ۳۔ أَفْعِلَۃٌ۔ جیسے: أَرْغِفَۃٌ (روٹیاں)۔ ۴۔ فِعْلَۃٌ۔ جیسے: فِتْیَۃٌ (جوان)۔
جمع کثرت وہ جمع ہے جو تین سے غیر متعین تعداد تک بولی جائے۔
جمع قلت کے اوزان کے علاوہ سب وزن جمع کثرت کے ہیں۔
قاعدہ: جمع مذکر سالم اور جمع مؤنث سالم پر جب ال نہ ہو تو وہ جمع قلت کے حکم میں ہیں اور جب وہ معرّف باللام ہوں تو جمع کثرت کے حکم میں ہیں۔
الدرسُ الثالث عشر