غیر منصرف کا بیان
اسم معرب کی دو قسمیں ہیں: منصرف اور غیر منصرف
۱۔ منصرف وہ اسم ہے جس میں غیر منصرف ہونے کے اسباب نہ پائے جاتے ہوں۔ جیسے: قَلَمٌ، کِتَابٌ۔ منصرف پر تینوں حرکتیں اور تنوین آسکتی ہیں۔
۲۔ غیر منصرف وہ اسم ہے جس میں منع صرف کے نو اسباب میں سے کم از کم دو سبب پائے جاتے ہوں یا ایک ایسا سبب پایا جاتا ہو جو دو سببوں کے قائم مقام ہو۔ جیسے: عمرُ، زینبُ، مساجدُ وغیرہ۔ غیر منصرف پر کسرہ اور تنوین نہیں آسکتے، کسرہ کی جگہ فتحہ آتا ہے۔
غیر منصرف کے نو اسباب یہ ہیں: عدل، وصف، تانیث، معرفہ، عُجمہ، جمع، ترکیب، الف نون زائد تان، وزنِ فعل۔
عدل کا بیان
!عدل کسی اسم کا اپنے اصلی صیغہ سے نکل کر دوسرے صیغہ میں چلا جانا ہے۔ جیسے: عامِر سے عُمَر اور ثلاثۃٌ ثلاثۃٌ سے ثُلاثُ بن گیا ہے۔
عدل کی دو قسمیں ہیں: عدل تحقیقی اور عدل تقدیری۔
۱۔ عدلِ تحقیقی وہ ہے جس میں اسم معدول کی واقعی کوئی اصل ہو۔ جیسے: ثُلَاثُ کے معنی ہیں (تین تین) پس معلوم ہوا کہ اس کی اصل ثلاثۃٌ ثلاثۃٌ ہے۔
۲۔ عدل تقدیری یہ ہے کہ اسمِ معدول کی واقعی کوئی اصل نہ ہو۔ جیسے: عُمَر اور زُفَرُ کو عرب غیر منصرف پڑھتے ہیں اور ان میں علمیت (معرفہ) کے علاوہ کوئی سبب نہیں ہے،