۲۔ افعال میں سے فعلِ ماضی 1اور امر حاضر معروف مبنی ہیں۔
۳۔ اسمائے مبنیہ آٹھ ہیں: ضمیریں، اسمِ اشارہ، اسمِ موصول، اسمِ فعل، اسمِ صوت، اسمِ ظرف، اسمِ کنایہ اور مرکبِ بنائی۔
فائدہ: حروف، فعل ماضی اور امر حاضر معروف مبنی الاصل ہیں اور اسمائے مبنیہ مبنی الاصل کے مشابہ ہیں:
توابع یعنی وہ اسما جن پر وہی اعراب آتا ہے جو ان کے متبوع پر ہوتا ہے۔
یہ پانچ ہیں: صفت، تاکید، بدل، معطوف بہ حرف اور عطفِ بیان۔
فائدہ: تحذیر، ترخیم، منادیٰ، استغاثہ، ندبہ اور اضمار علیٰ شرط التفسیر مفعول بہ میں شمار ہیں۔
الدرس الثاني عشر
اسمِ منسوب کا بیان
اسم منسوب وہ اسم ہے جس کی طرف نسبت کی گئی ہو۔ جیسے: مِصْرِيٌّ (مصر کا رہنے والا)، دِہْلَوِيٌّ، نَحْوِيٌّ (علمِ نحو کا جاننے والا)۔
قاعدہ: نسبت کے لیے اسم کے آخر میں یائے مشدد ما قبل مکسور بڑھائی جاتی ہے۔ (تفصیلی بیان ’’آسان صرف‘‘ میں دیکھیں)۔
تصغیر کا بیان
تصغیر کمی، چھوٹائی یا حقارت ظاہر کرنے کے لیے اسم میں خاص قسم کی تبدیلی کرنا۔ جیسے: