الدرسُ الثلاثون
افعالِ ناقصہ کے اسم وخبر کا بیان
افعالِ ناقصہ سترہ ہیں: کَانَ، صَارَ، أَصْبَحَ، أَمْسٰی، أَضْحیٰ، ظَلَّ، بَاتَ، مَا فَتِئَ، مَا دَامَ، مَا انْفَکَّ، لَیْسَ، عَادَ، رَاحَ، مَا بَرِحَ، مَا زَالَ، آض اور غَدَا۔ یہ بھی جملہ اسمیہ پر داخل ہوتے ہیں اور مبتدا کو اپنا اسم اور خبر کو اپنی خبر بنا لیتے ہیں اور اسم کو رفع اور خبر کو نصب دیتے ہیں۔
۱۔ کَانَ خبر کو اسم کے لیے گزشتہ زمانہ میں ثابت کرتا ہے۔ جیسے: کَانَ زَیْدٌ قَائِمًا (زید کھڑا تھا)
۲۔ صَارَ حالت کی تبدیلی بتانے کے لیے ہے۔ جیسے: صارَ الدَّقِیْقُ خُبْزًا۔
۳ - ۷۔ أَصْبَحَ، أَمْسیٰ، أَضْحیٰ، ظَلَّ اور بَاتَ جملہ کے مضمون کو اپنے اپنے اوقات کے ساتھ ملانے کے لیے ہیں۔ جیسے: أَصْبَحَ1 / أَمْسیٰ / أَضْحیٰ زَیْدٌ2 قائمًا، ظلَّ زَیْدٌ صَائِمًا، بَاتَ3 زَیْدٌ نائمًا۔ اور کبھی پانچوں صَارَ کے معنی میں ہوتے ہیں۔ جیسے: أَصْبَحَ / أَمْسٰی/ أَضْحٰی/ ظَلَّ / بَاتَ زَیْدٌ غنیًّا (زید مال دار ہوگیا)۔
۸ - ۱۱۔ مَافَتِئَ، مَا انْفَکَّ، مَا بَرِحَ اور مَا زَالَ استمرارِ خبر کے لیے ہیں۔ یعنی یہ بتانے کے لیے ہیں کہ ان کی خبر اسم کے لیے ہمیشہ سے ثابت ہے۔ جیسے: مَا فَتِئَ / مَا انْفَکَّ/ مَا بَرِحَ / مَا زَالَ زَیْدٌ غنِیًّا (زید برابر مال دار رہا)۔
۱۲۔ مَا دَامَ خبر کے ثابت رہنے کے زمانہ تک کسی کام کا وقت بتانے کے لیے ہے۔جیسے: