وَصَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِيّ الْکَرِیْمِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن۔
سعید احمد عفا اللہ عنہ پالن پوری
خادم دار العلوم دیو بند
۵ ؍جمادی الثانیہ ۱۴۱۷ ھ
بِسْْمِ اللّٰہِ الرّٰحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔
رَبِّ یَسِّرْ، وَلَا تُعَسِّرْ، وَتَمِّمْ بِالْخَیْرِ، رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا۔
الدَّرْس الأوّل
علمِ نحو وہ علم ہے جس سے اسم، فعل اور حرف کو جوڑ کر جملہ بنانے کا طریقہ معلوم ہو۔ نیز ہر کلمہ کی اعرابی1 حالت معلوم ہو۔ موضوع اس علم کا کلمہ اور کلام ہیں۔ اور فائدہ اس علم کا عربی زبان بولنے اور لکھنے میں غلطی کرنے سے محفوظ رہنا ہے۔