لَمَّا إِنْ جَلَسْتَ جَلَسْتُ (جب تک تو بیٹھے گا میں بیٹھوں گا)۔
۲۔ أَنْ دو جگہ زائد آتا ہے لمَّا کے بعد اور لَوْ سے پہلے۔ جیسے: {فَلَمَّآ اَنْ جَآئَ الْبَشِیْرُ} (پس جب خوش خبری دینے والا آیا)۔ وَاللّٰہِ! أَنْ لوقمتَ قمتُ۔
۳۔ ما دو جگہ زائد آتا ہے: کلمات شرط إِذَا، متی، أَيٌّ، أَیْنَ اور إِنْ کے بعد اور حروفِ جرب، عن، من اور ک کے بعد۔ جیسے: إِذَا مَا / مَتٰی ما صُمْتَ صُمْتُ، {اَیًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَہُ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰیج} أَیْنَمَا تَجْلِسْ أَجْلِسْ، إمَّا تَقُمْ أَقُمْ، {فَبِمَا رَحْمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ} {عَمَّا قَلِیْلٍ} {مِمَّا خَطِیْئٰتِہِمْ} زَیْدٌ صَدِیْقِيْ کَمَا أَنَّ عَمْرًا أَخِيْ۔
۴۔ لا تین جگہ زائد آتا ہے و عاطفہ کے بعد جب کہ وہ نفی کے بعد آیا ہو، أَنْ مصدریہ کے بعد اور قسم سے پہلے۔ جیسے: مَا جَائَ ني زَیْدٌ وَلَا عَمْرٌو، {مَا مَنَعَکَ اَلاَّ تَسْجُدَ اِذْ اَمَرْتُکَط} (تجھے سجدہ کرنے سے کس چیز نے روکا جب کہ میں نے حکم دیا تھا؟) {لَآ اُقْسِمُ بِہٰذَا الْبَلَدِo} (میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں)۔ باقی چار حروف کا بیان حروفِ جر کے بیان میں گزر چکا ہے۔
الدرسُ السادس والخمسون
حروفِ مصدریہ کا بیان
حروفِ مصدریہ وہ حروف ہیں جو فعل کو مصدری معنی میں یا جملہ کو مصدر کی تاویل میں کرتے ہیں۔ یہ تین حرف ہیں: مَا، أَنْ، أَنَّ۔ اوّل دو جملہ فعلیہ پر داخل ہوتے ہیں اور اس کو مصدر کے معنی میں کرتے ہیں اور أنَّ جملہ اسمیہ پر داخل ہوتا ہے اور اس کو بتاویل مصدر کرتا ہے، جیسے: {ضَاقَتْ عَلَیْہِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ} (تنگ ہوگئی ان پر زمین اپنی کشادگی کے