۵۔ مجرور متصل (مجرور منفصل کوئی ضمیر نہیں ہے)۔
۱۔ ضمیر مرفوع متصل وہ ضمیر ہے جو فاعل بنے اور فعل سے ملی1 ہوئی آئے۔ یہ چودہ (۱۴) ہیں:
فعل ماضی: ضَرَبْتُ2 (میں ت مضموم) ، ضَرَبْنَا (میں نَا)، ضَرَبْتَ (میں ت مفتوح) ، ضَرَبتُما (میں تُما)، ضَربْتُمْ (میں تُمْ)، ضَرَبْتِ (میں ت مکسور)، ضَرَبْتُمَا (میں تُمَا)، ضَرَبْتُنَّ (میں تُنَّ)، ضَرَبَ (میں ہُوَ پوشیدہ)، ضَرَبَا (میں الف تثنیہ)، ضَرَبُوْا (میں و جمع)، ضَرَبَتْ (میں ہي پوشیدہ اور ت ساکن علامتِ تانیث)، ضَرَبَتَا (میں الف تثنیہ)، ضَرَبْنَ (میں ن) ۔
فعل مضارع أَفْعَلُ (میں أنا پوشیدہ)، نَفْعَلُ (میں نَحْنُ پوشیدہ)، تَفْعَلُ (میں أنت پوشیدہ)، تفعلان (میں الف تثنیہ اور ن اعرابی)، تَفْعَلُوْنَ (میں و جمع اور ن اعرابی)، تَفْعَلِیْن (میں ي اور ن اعرابی)، تَفْعَلَان (میں الف تثنیہ اور ن اعرابی)، تَفْعَلْنَ (میں ن)، یَفْعَلُ (میں ہو پوشیدہ)، یَفعَلان (میں الف تثنیہ اور ن اعرابی)، یفعلون (میں و جمع اور ن اعرابی)، تَفْعَلُ (میں ہي پوشیدہ)، یفعلان (میں الف تثنیہ اور ن اعرابی)، یَفْعَلْنَ (میں ن)۔
امر حاضر معروف اِفْعَلْ (میں أنت پوشیدہ)، اِفْعَلا (میں الف تثنیہ)، افعلُوْا (میں و جمع اور الف علامت)، اِفْعَلِيْ (میں ي)، اِفْعَلَا (میں الفِ تثنیہ)، اِفْعَلْنَ (میں ن)۔
۲۔ ضمیر مرفوع منفصل وہ ضمیر ہے جو مبتدا یا فاعل بنے اور علیحدہ آئے۔ جیسے: ہو قائم، قام ہو یہ بھی چودہ ہیں:
أَنَا، نَحْنُ، أَنتَ، أَنْتُمَا، أَنْتُمْ، أَنْتِ، أَنْتُمَا، أَنْتُنَّ، ہُوَ، ہُمَا، ہُمْ، ہِيَ، ہُمَا، ہُنَّ۔