ہو، کیا ہی نا شکرا ہے!)
الدرس الخامس
مرکب غیر مفید اور اس کی قسمیں
مرکب غیر مفید کی دو قسمیں ہیں: مرکب تقییدی اور مرکب غیر تقییدی۔
مرکب تقییدی وہ مرکب غیر مفید ہے جس کا دوسرا جزو پہلے جزو کے لیے قید ہو۔ جیسے: قَلَمُ قَاسِمٍ،1 ثَوْبٌ جَدِیْدٌ۔
پھر مرکب تقییدی کی دو قسمیں ہیں: مرکبِ اضافی اور مرکبِ توصیفی۔
مرکبِ اضافی وہ ہے جو مضاف اور مضاف الیہ سے مل کر بنے۔ جیسے: قَلَمُ قَاسِمٍ۔
قاعدہ: مضاف الف لام سے اور تثنیہ جمع کے ن سے اور تنوین سے خالی ہوتا ہے۔
قاعدہ: مضاف الیہ ہمیشہ مجرور ہوتا ہے اور مضاف کا اعراب عامل کے تابع رہتا ہے۔
جیسے: جَآئَ غُلَامُ زَیْدٍ / غُلَامَا زَیْدٍ / مُسْلِمُوْ مِصْرَ، رَأَیتُ غُلَامَ زَیْدٍ / غُلَامَي زَیْدٍ / مُسْلِمِيْ مِصْرَ، مَرَرْتُ بِغُلَامِ زَیْدٍ / بِغُلَامَيْ زَیْدٍ / بِمُسْلِمِيْ مِصْرَ۔
مرکب توصیفی وہ ہے جو موصوف اور صفت سے مل کر بنے۔ جیسے: ثَوبٌ جَمِیْلٌ۔
قاعدہ: صفت پر وہی اعراب آتا ہے جو موصوف پر ہوتا ہے، اور موصوف کا اعراب عامل کے تابع رہتا ہے۔
مرکبِ غیر تقییدی وہ مرکب غیر مفید ہے جس کا دوسرا جزو پہلے جزو کے لیے قید نہ ہو۔